پی سی بی نے کورونا کے سبب ملتوی ہونے والے پی ایس ایل میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے کورونا کے سبب
ملتوی ہونے والے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز
14، 15 اور 17 نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے

کورونا کے سبب پی ایس ایل ایونٹ کے چار میچز 17 مارچ کو ملتوی کردیے گئے تھے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سلیم آذر

کراچی : بدھ 13 محرم الحرام 1442ھ 2 ستمبر 2020ء

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے کورونا کے سبب ملتوی ہونے والے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
14نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلمینیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ اس کے اگلے روز ایلمینیٹر ٹو جبکہ فائنل 17 نومبر بروز منگل کو ہوگا
ایونٹ کے بقیہ میچوں کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی، کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے

ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے

ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کووڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں جہاں تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہے گا۔
فی الحال چاروں میچز بند دروازوں میں کھیلے جانے کا پلان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو گا۔
میچز کا شیڈول اس طرح سے ہے۔ 14نومبربروز ہفتہ کوالیفائر ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا
ایلمینیٹر ون ، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور کھیلا جائے گا۔
15 نومبر بروز اتوار، ایلمینیٹر ٹو کوالیفائر ہارنے والی ٹیم کا ایلمینیٹر ون جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا
17نومبر بروز منگل کو فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور منعقد کیا جائے گا۔ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد پاکستان میں بھی اس مہلک وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے تھے۔
اس دوران عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی گائیڈ لائنز کے مطابق لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے کئی ممالک شٹ ڈاو¿ن کی حالت میں چلے گئے اور لاک ڈاو¿ن لگادیا گیا تھا۔ چنانچہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود غیر ملکی کھلاڑی، کوچز، اسٹاف اور ٹیکنیشنز نے بھی اپنے اپنے ملکوں کی راہ لی۔ اور پی سی بی نے ایونٹ کا اختتام ناک آئوٹ مرحلے پر کرنے کا فیصلہ کیا جس میں سیمی فائنلز اور فائنلز کھیلے جانے تھے۔

 پی ایس ایل کے بقیہ میچوں‌کا انعقاد نہ صرف اس بات کی تائید ہے کہ پاکستان کووڈ 19 کی وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے بلکہ ان میچوں کا ‌آغآز ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے میچوں کے کامیاب انعقاد آئندہ سال فروری، مارچ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے لیے معاون ثابت ہوگا

پی ایس ایل کے بقیہ میچوں‌کا انعقاد نہ صرف اس بات کی تائید ہے کہ پاکستان کووڈ 19 کی وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے بلکہ ان میچوں کا ‌آغآز ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے میچوں کے کامیاب انعقاد آئندہ سال فروری، مارچ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے لیے معاون ثابت ہوگا

پی سی بی کے وسیم خان نے کہا ہے کہ پی سی بی شروع سے ہی ان چاروں میچوں کے انعقاد کے لیے پرعزم تھا اور پی سی بی کے خیال میں ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے ایونٹ کا فاتح ضرور سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چاروں میچوں کے انعقاد کااعلان اس بات کی بھی تائید ہے کہ پاکستان کووڈ 19 کی وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
’دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا آغاز بھی جلد ہورہا ہے جہاں مختلف ایج گروپس، مینز اور ویمنز کرکٹ کے مقابلوں سمیت زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوم سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔
ان کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے میچوں کا کامیاب انعقاد آئندہ سال فروری، مارچ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.