پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ شیخ نے سعودی شہری عمر فاروقی سے شادی کرلی

پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ شیخ نے سعودی شہری عمر فاروقی سے شادی کرلی

پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی ایک چار سالہ بیٹی بھی ہے

کراچی
شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ شیخ نے سعودی شہری عمر فاروقی سے شادی کرلی
پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ شیخ کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی ایک چار سالہ بیٹی بھی ہے

پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ شیخ اپنے شوہر عمر فاروقی اور 4 سالہ بیٹی کے ہمراہ

پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ شیخ اپنے شوہر عمر فاروقی اور 4 سالہ بیٹی کے ہمراہ

آمنہ شیخ نے کوڈڈ مائنڈز کے بانی اور انٹرنیٹ جینئس عمر فاروقی سے دوسری شادی کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں
رپورٹ کے مطابق آمنہ شیخ نے ہفتہ کی صبح اپنی زندگی کے نئے فیصلے کا اعلان کیا، انہوں نے کوڈڈ مائنڈز کے بانی اور انٹرنیٹ جینئس عمر فاروقی سے شادی کی ۔آمنہ کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پہلی شادی سے چار سالہ بیٹی کی والدہ نے عمر فاروقی سے شادی کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی شہری عمر فاروقی دبئی میں مقیم ہیں ، وہ سرمایہ کار اور بچوں کو گیم بنانا سکھاتے ہیں، عمر اور اس کی ٹیم نے 4 سے 16 سال عمر کے بچوں کے لیے ان ہاﺅس 35 کوڈنگ کورس تیار کیے۔آمنہ شیخ کے پاس بھی امریکاکی شہریت ہے۔
اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے لفظ ’فیملی‘ کی وضاحت کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ فیملی ایک نعمت اورافراد کا ایسا بندھن ہے جو ساتھ خواب دیکھتا ہے، کھیلتا ہے، ہنستا ہے اور غم و خوشی میں شریک رہتا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر انگوٹھی کی تصویر لگائی تھی جس سے یہ لگ رہا تھا کہ اداکارہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئی ہیں تاہم ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے کچھ لکھا نہیں تھا جس کی وجہ سے مداح شش و پنج میں مبتلا تھے۔ تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے ، بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں۔بعد ازاں آمنہ شیخ نے آج اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی اور چند تصاویر بھی شیئر کیں۔
اداکارہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں وہ سفید رنگ کے جوڑے میں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ موجود ہیں۔
آمنہ شیخ کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ سجل علی نے بھی انہیں مبارک بد دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں آمنہ شیخ کی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔
دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور دونوں کی ایک 4 سال کی بیٹی بھی ہے۔

 انگوٹھی کی تصویر جو آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرلگائی تھی


انگوٹھی کی تصویر جو آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرلگائی .

Facebook Comments

POST A COMMENT.