کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کے فائنل میں پشاورزلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کرپہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنزکا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

شخصیات ویب ڈیسک
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرلیا، حسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، احمد شہزاد نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب شین واٹسن 7 رنز بنا کر عمر امین کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے، احسن علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔احمد شہزاد نے 59 اور رائلی روسو نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی، پی ایس ایل سیزن فور میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی فائنل میچ میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.