کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو ، تک کا سفر تمام، نواز شریف پاکستانی نظام کو ایک بار پھر مذاق بنا کر چلتے بنے

کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو ، تک کا سفر تمام، نواز شریف پاکستانی نظام کو ایک بار پھر مذاق بنا کر چلتے بنے
کیوں نکالا کا نعرہ بلند کرنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچ گئے، شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
نواز شریف آج رات وہ حسن نواز کے فلیٹ میں قیام کریں گے جہاں ان کے آرام کے لیے طبی سہولتوں سے مزین ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے ، اس کمرے میں ضروری طبی آلات کی تنصیب اور کمرے کو خصوصی طور پرتیار کرنے کا عمل گزشتہ ہفتہ سے جاری تھا۔ نواز شریف منگل کی رات کو حسن نوازکے فلیٹ میں آرام کے بعد ممکنہ طور پر کل بدھ کی صبح ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے۔ ہارلے اسٹریٹ کی نجی کلینک میں پلیٹ لیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کرینگے۔

مجھے  کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو ، تک کا سفرتمام ہوا،  نواز شریف لندن میں واقع اپنے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں  پہنچ گئے

مجھے کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو ، تک کا سفرتمام ہوا، نواز شریف لندن میں واقع اپنے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں پہنچ گئے

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ علاج کے لیے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے، اور لندن میں طبعیت بہتر نہ ہونے پر نواز شریف کو فوری طور پر امریکا منتقل کیا جائے گا۔
قبل اثنا نواز شریف کے چیک اپ کے بعد ائیرایمبولینس نے تقریباً ساڑھے 10 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔ نوازشریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد لندن روانہ ہوئے ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے کر ائیر ایمبولینس پہلے قطر کے شہر دوحہ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجکر 42 منٹ پر پہنچی۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ ائیرایمبولینس کی دوحہ میں ری فیولنگ ہوئی جس کے بعد فضائی اور طبی عملہ بھی تبدیل کیا گیا ری فیولنگ اور عملے کی تبدیلی کے بعدپرواز لندن روانہ ہوگئی۔
نوازشریف کی والدہ اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔

 نواز شریف لندن  کے لیے روانہ ہورہے ہیں

نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہورہے ہیں

نواز شریف کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس آمد پر بڑی تعداد میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے استقبال کیا۔
نوازشریف دل، ہائی بلڈ پریشر، شوگراور گردوں سمیت دیگر عارضوں میں مبتلا ہیں، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وزارت داخلہ نے نواز شریف کو ایک بار کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، تاہم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.