آصف زرداری کو اللہ کے سوا کوئی نہیں بچاسکتا ہے،شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کیس نواز شریف اور شہباز شریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے،عمران خان کے پاس این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے

شہباز شریف پروٹوکول کے ساتھ وہ اسلام آباد میں گھوم رہے ہیں، جن لوگوں نے یہ غلط مشورہ دیا، وہ اب بھگتیں گے اور ساری عمر پچھتائیں گے

شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا حکومتی غلطی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب آصف زرداری کو اللہ کے سوا کوئی نہیں بچاسکتا، آصف زرداری کا کیس نواز شریف اور شہباز شریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے ۔ ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پروٹوکول کے ساتھ وہ اسلام آباد میں گھوم رہے ہیں، جن لوگوں نے یہ غلط مشورہ دیا، وہ اب بھگتیں گے اور ساری عمر پچھتائیں گے، جب کسی کو دانت میں درد شروع ہوجائے تو سمجھ جائیں کہ اس کی کیا خواہش ہے، لیکن عمران خان کے پاس این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاناما کیس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بہت گہرائی اور ویژن کا مظاہرہ کیا، ان کے چیف جسٹس بننے کے بعد بہت سارے لوگ اپنے مقدمات راولپنڈی سے لاہور منتقل کررہے ہیں جس میں منشیات کے کیسز بھی شامل ہیں، اپنے مقدمات من پسند جگہوں پر لگوانے کی کوشش کی جارہی ہے جو انصاف کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس ’ایک شہر میں اوردوسرے شہر میں اور ججز‘ ہونے کا نوٹس لیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اب نہیں بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی، وزیراعلیٰ سندھ چاہیں تو میں کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے پر ان کے پاس جانے کو تیار ہوں،حالانکہ میں چوروں اور ڈاکوؤں کے پاس جانا نہیں چاہتا، سندھ حکومت اس کا فریم ورک بنائے، ہم اس معاملے پر اس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے آنے پر ایسی سرمایہ کاری ہوگی کہ سب حیران رہ جائیں گے۔

شیخ رشید

Facebook Comments

POST A COMMENT.