پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم پاکستان کے وارنٹ  گرفتاری جاری کردیے گئے

شخصیات ویب نیوز

یکم اکتوبر2022 ہفتہ 04ربیع الاول 1444ھ

رپورٹُ: سلیم آذر

(کراچی/ اسلام آباد)

اسلام آباد پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو قانونی کارروائی کی دھمکی دینے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین  سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں

  مسلم  لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افننان اللہ خان نے عمران خان  کے وارنٹ گرفتاری سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے  کیس میں اسلام آباد پولیس نے مقدمہ نمبر 407 تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری حاصل کئے

عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں پینل کوڈ کی دفعہ 188\189 اور 504\506 کے تحت مقدمہ درج ہے

 تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف مقدمہ 20 اگست کو دائر کیا گیا تھا

پولیس کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

واضح رہے کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی

تقریر کے اگلے روز عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم کے تحت عمران خان کےخلاف کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری , ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر علاقہ مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری , ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر علاقہ مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

عمران خان کے خلاف  مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعات دفعات ہائی کورٹ نے ختم کردیں تھیں جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمہ سیشن کورٹ کو منتقل کردیا تھا۔

سیشن کورٹ میں مقدمہ منتقلی کے بعد عمران خان کا ضمانت کرانا ضروری ہے کیونکہ مقدمہ سیشن کورٹ منتقل ہونے کے بعد عمران خان کی  پہلے سے لی گئی ضمانت غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.