ایمان آفندی نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو شاندار قرار دیا

ایمان آفندی کا کہنا ہے کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر  میں کھیل کر بہترین تجربہ حاصل ہوا ، ان کی کوچنگ ٹیم  بہت اچھی اور سہولتیں شاندار ہیں

شخصیات ویب نیوز

جنوری 2023 جمعرات 12 جمادی الثانی 1444ھ

رپورٹ : سلیم آذر

ایمان آفندی نے کہا ہے کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر شاندار ہے، مجھے یہاں کھیل کر بہترین تجربہ حاصل ہوا ہے، ان کی کوچنگ ٹیم  بہت اچھی اور سہولتیں شاندار ہیں۔

 انگلینڈ کی یارکشائر کرکٹ کاؤنٹی کی انڈر 15 ٹیم کی بولنگ آل راؤنڈر ایمان آفندی  نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے تجربے کو شاندار قرار دیا ہے۔

 ایمان  آفندی نے کہا  کہ میں نے اپنی ایک دوست سے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے بارے میں سنا  جبکہ لاہور قلندرز اور یارکشائر کرکٹ کاؤنٹی کے آپس میں روابط بھی ہیں، اس لیے مجھے لگا کہ یہاں کھیل کر میں اچھا تجربہ حاصل کر سکتی ہوں۔

لاہور قلندرز اور یارکشائر کرکٹ کاؤنٹی کے آپس میں روابط ہیں، یہاں کھیل کر میں اچھا تجربہ حاصل کر سکتی ہوں، ایمان آفندی

لاہور قلندرز اور یارکشائر کرکٹ کاؤنٹی کے آپس میں روابط ہیں، یہاں کھیل کر میں اچھا تجربہ حاصل کر سکتی ہوں، ایمان آفندی

ایمان آفندی نے کہا کہ لاہور قلندرز  ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات ہر عمر کے شخص کے لیے ہیں، ہر کوئی یہاں آکر اپنا ٹیلنٹ شو کیس کر سکتا ہے اور  پی ایس ایل اور  فرنچائز کرکٹ میں یہ تجربہ کام آسکتا ہے۔

ایمان آفندی کا کہنا ہے کہ یہاں پچز  اچھی ہیں، اسپنرز کو  مدد ملتی ہے، اسپنرز کے خلاف پریکٹس کر سکتے ہیں، خامیوں پر قابو پانے اور تکنیکی طور پر مضبوط ہونے کا موقع ملتا ہے جبکہ اینالسٹ کھلاڑیوں کو مہارت بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے کھیلنے کا معیار بھی اچھا ہے، مجھے ان کے ساتھ میچز کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔

اس حوالے سے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ایج گروپ لڑکی کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں آکر سیکھنا اچھا لگا، بیرون ممالک سے پلئیرز کا آنا قلندرز  ہائی پرفارمنس سینٹر کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے کہا کہ مستقبل میں مزید غیر ملکی کھلاڑی قلندرز  ہائی پرفارمنس سینٹر میں آئیں گے، تمام ایج گروپ کے کھلاڑیوں کو اسی طرح سہولیات فراہم کرتے رہیں گے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.