این آر او مانگنے والوں کے نام اور تفصیلات جلد پارلیمنٹ کے سامنے لاﺅں گا، مراد سعید

این آر او کے معاملے پرسب کے نام اور تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے جلد لانے کا اعلان

پاکستان پوسٹل سروسز کو 52ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، ہر سال12.5ارب کا خسارہ برادشت کرنا پڑ رہا ہے، وفاقی وزیر مواصلات
پاکستان میں80 ارب کی مارکیٹ میں ملک کے سب سے بڑا نیٹ ورک کا ایک روپیہ بھی نہیں تھا جس کی پاکستان کے80 ہزار دیہات تک دسترس اوررسائی ہے۔ای کامرس کی مارکیٹ میں بھی کوئی شیئر نہیں۔25 ارب ڈالرکی سیل ہوئی مگر اس میں شامل ہی نہیں وسکے کیونکہ
پچھلی حکومت نے پل اور سڑکیں بنائیں اور پوسٹل سروسز پر کوئی کام نہیں کیا،انتالیس ہزار سے زائد ملازمین ہیں جبکہ تیرہ ہزار پوسٹ آفسز ہیں جنھیں نئے دور کے تقاضوں کے مطابق بنائیں گے،ہم اپنے ورکرز کو بھی اس کے مطابق تربیت دینگے۔
گزشتہ روز راولپنڈی جنرل پوسٹ آفس کا دورہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا کہ این آر او کے معاملے پر بہت جلد سب کے نام اور تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے لاﺅں گا۔ سیاسی تقرریو ں اور تبادلوں کی وجہ سے اداروں کوخسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی اجازت ہرگز نہیں دوں گا،اپنی وزارات کے تمام اخراجات ختم کر دیے ہیں اور میں اپنی وزارت سے پانی بھی نہیں پیتا۔ اس کا رزلٹ بھی ملنا چاہیے۔ ملک کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جو خسارے میں ہے،ریاستی ادارے کو دل سے قبول نہیں کیا گیا اور سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے تباہ کردیا گیا ۔پوسٹل سروسز میں تین مہینے کے اندر لوجیسٹکس نظام،موبائل منی آرڈر اور ای کامرس سسٹم شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

فاقی وزیر مواصلات مراد سعید

مراد سعید نے کہاہے کہ ایک سال

کا ٹارگٹ رکھا ہے اسی دوران خسارے کو منافع میں بدلنا ہوگا۔ ،خسارہ بہت زیادہ ہے اس کا ریونیو ڈبل کرنا ہے۔پوسٹل سروسز کو مکمل تبدیل کریں گے اور ملازمین کو تربیت بھی دیں گے اور بہترین کام کرنے والے کو اس کا صلہ بھی دیں گے۔پوسٹل سروسز کے دفاترز خستہ حالی کا شکار ہیں اور فیلڈ میں کام کرنے والوں کی حالت بھی بہتر نہیں ہے۔ اگر ہم سب مل کر اپنا کام ایمانداری سے کریں گے تو ادارہ بہتر ہوگا۔جو ورکرز محنت کریں گے انھیں اس کا صلہ بھی ملے گا۔ سیاسی بنیادوں پر کسی افسر یا ملازم کی تقرری و تبادلے کی اجازت نہیں دوں گا۔
پوسٹل سروسز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے اگر ٹیکنالوجی ہمیں مل گئی تو بہت فرق پڑے گا۔انہوں نے کہاہے کہ اوور سیز پاکستانیز حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجتے ہیں اس پر بھی کام کر رہے ہیں اور پوسٹل سروس بھی اسکا حصہ بنے گا۔پاکستانی قوم کا اعتماد ہم نے حاصل کرنا ہے میںآپ سے زیادہ کام کروں گا سال کے اندر ہم اس کو منافق بخش ادارہ بنا دیں گے۔
انہوں نے کہاہے کہ یہاں موجود آفیسرز اور فیلڈ کے اصل نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔اصل ادارے کی طاقت آپ ورکر لوگ ہیں،جی پی اوکے لیے ایک خواب لے کر آیا ہوں ،پاکستان کے اسی ہزار دیہات تک اس کی دسترس ہے یہی طاقت ہے،جزا اور سزا کا نظام اللہ کاہے اس لئے جو کام بہتر کرے گا اسے اس کا صلہ دیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.