بھارت میں راون کو جلاتے لوگ ٹرین کی زد میں آ گئے،50 افراد ہلاک،100زخمی

بھارت میں‌ دسہرے کے تہوار کے موقع پر ریلوے ٹریک کے پاس راون کو جلایا جا رہا تھا
ریل کی پٹری پر بیٹھے لوگوں سے پیچھے ہٹنے کی اپیل کی گئی،اس دوران ٹرین آگئی

شخصیات ویب ڈیسک
امرتسر،بھارت کی ریاست پنجاب کے شہرامرتسرکے قریب میلہ دیکھتے لوگوں پر ٹرین چڑھ گئی،حادثے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی  بھارت  کے شہر امرتسر کے پولیس کمشنر سُدھانشو شیکھر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دسہرے کے تہوار کے موقعے پرراون کو جلاتے ہوئے ایک ٹرین حادثے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امرتسر کے جوڑا پھاٹک پرایک ریلوے ٹریک کے پاس راون کو جلایا جارہا تھا۔اس دوران بہت سے لوگ ریل کی پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے۔شام ساڑھے چھ بجے کے قریب جب راون کے پتلے کو آگ لگائی گئی تو اسٹیج سے لوگوں کے پیچھے ہٹنے کی اپیل کی گئی۔اسی دوران لوگ پیچھے ہٹے اور پٹڑی پرٹرین آگئی۔ اس سے وہاں موجود بھیڑ کا ایک بڑا حصہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔اس پروگرام میں اسٹیج پر پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ نوجوت سدھو کی بیوی نوجوت کور سدھو بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ اسپتالوں اور ایمبولینسز کو الرٹ پررکھا گیا ہے۔ حادثے پر سیاسی حلقوں کی طرف سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں عوامی اجتماعات اور مذہبی میلوں‌ وغیرہ میں بھگدڑ مچنا یا بدانتظامی ہونا معمول کی بات ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں، ایسا ہی کچھ دسہرے کے تہوار کے موقع پر بھی ہوا

بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کے پولیس کمشنر سُدھانشو شیکھر نے میڈیا کو بتایا کہ دسہرے کے تہوار کے موقعے پر امرتسر کے جوڑا پھاٹک پرایک ریلوے ٹریک کے پاس راون کو جلایا جارہا تھا۔اس دوران بہت سے لوگ ریل کی پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے۔شام کوجب راون کے پتلے کو آگ لگائی گئی تو اسٹیج سے لوگوں کو پیچھے ہٹنے کی اپیل کی گئی۔ اسی دوران لوگ پیچھے ہٹے اور پٹڑی پرٹرین آگئی۔ اس سے وہاں موجود بھیڑ کا ایک بڑا حصہ ٹرین کی زد میں آ گیاجس کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.