روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر6 روپے بڑھ کر 148 روپے کا ہوگیا

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر6 روپے بڑھ کر 148 روپے کا ہوگیا
روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ہے، جس سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوئی
روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ،لوگوں کے بڑے پیمانے پر خریداری کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب
کراچی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جمعرات کو بھی جاری رہا ،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 141.50 روپے تھی، جو اب بڑھ کر 148 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ 148 روپے تک پہنچ گئی جس کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں

بڑے پیمانے پر خریداری کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب

بڑے پیمانے پر خریداری کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب

اضافہ اور روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔مارکیٹ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 25 پیسے کے اضافے کے بعد ریکارڈ 146 روپے 25 پیسے ہوگئی تھی۔آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایکسچینج ریٹ کو فری کرنے کی خبروں پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوگیا تھا۔لوگوں کے بڑے پیمانے پر خریداری کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب ہوگیا تھا تاہم دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر 144 روپے تک آگئی تھی۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان

Facebook Comments

POST A COMMENT.