شیخ رشید کے کرارے بیان پرسندھ کے مشیر اطلاعات، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ترنت جواب

شیخ رشید نے ہمیشہ بڑھکیں ہی ماری ہیں ، وہ ٹرینوں کے حادثات، خسارے کا شکار ریلوے اور بدترین کارکردگی پراستعفیٰ دیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

شیخ رشیدکے کرارے بیان پرسندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ترنت جواب

شیخ رشید احمد کی سندھ حکومت پر تنقید

سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی ایسی ہی رہی تو ایک دن سندھ کے ویزے پر پابندی لگ جائیگی، دنیا میں اتنے ایڈز کے مریض کہیں سے نہیں نکلے جتنے لاڑکانہ سے نکلے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سندھ حکومت پر تنقید

شخصیات ویب رپورٹ

کراچی : سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ہمیشہ بڑھکیں ہی ماری ہیں۔شیخ رشید پر اب اپنے نئے آقا نیازی صاحب کا بھوت سوار ہے اور یہ ن کی خوشنودی میں دن رات مصروف ہیں۔

 سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ان کے اپنے ادارے ریلوے کا حال خراب ہے مگر ان کی توجہ سیاست پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں سے استعفیٰ طلب کرنے والے آئے روز ٹرینوں کے حادثات پر کب مستعفی ہوں گے؟
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بدترین خسارے کا شکار ریلوے کی بدترین کارکردگی پر وزیر ریلوے استعفیٰ دیں۔ شیخ رشید جان لیں کہ ملکی معیشت کسی اور نے نہیں بلکہ آپ کی نااہل سرکار کے بلند و بانگ دعوو ¿ں نے تباہ کی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عدالت کی ہدایت پر کے سی آر کو مقررہ وقت میں بحال کریں گے ۔ اب ہمارے بدترین مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں سندھ حکومت جدوجہد کررہی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرینوں کے حادثات، خسارے کا شکار ریلوے اور بدترین کارکردگی پر وزیر ریلوے استعفیٰ دے دیں۔ یاد رہیں کہ ملک کے سنیئر ترین ساست داں اور وفاقی وزریر ریلوے شیخ رشید نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن سندھ کے ویزے پر پابندی لگ جائیگی، دنیا میں اتنے ایڈز کے مریض کہیں سے نہیں نکلے جتنے لاڑکانہ سے نکلے ہیں۔

 سنیئر ترین ساست داں اور وفاقی وزریر ریلوے شیخ رشید

سنیئر ترین ساست داں اور وفاقی وزریر ریلوے شیخ رشید

Facebook Comments

POST A COMMENT.