میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 14 فروری تک توسیع

میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
میگا منی لانڈرنگ منی کیس کی کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے

میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے لیے آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت پہنچ گئے

میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے لیے آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت پہنچ گئے

شخصیات ویب ڈیسک

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی، ان کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کی گئی۔
میگا منی لانڈرنگ منی کیس کی کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے
کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی
انور مجید اور عبد الغنی مجید کی ضمانت کی درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش چل رہی ہے، معاملہ نیب کومنتقل ہو رہا ہے، حتمی تفتیش تک ضمانتوں پر کارروائی روک دی جائے۔
وکیل نے کہا انور مجید اور عبدالغنی مجید کو ضمانت دی جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا، حکم امتناع فعال نہیں، ایف آئی اے سے حتمی چالان طلب کیا جائے۔
واضح رہے کہ 23جنوری آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کا آخری روز تھا، ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں14 فروری تک مزید توسیع دے دی گئی ہے ۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو آج 23جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا،اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی ہے۔ کراچی بینکنگ کورٹ میں آج میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جہاں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان بھی بینکنک کورٹ پہنچے۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید کو آج پیش نہیں کیا جائے گا، جیل حکام کی جانب سے ملزم انور مجید کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کاآجآخری روز تھا تاہم عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔
ایف آئی اے کے وکیل بختیار چنہ نے کہا کہ سرکاری طور پر فیصلے کی نقل نہیں ملی، جب فیصلہ نہیں ملا تو سرکاری وکیل دلائل کیسے دے سکتے ہیں؟ انور مجید کے وکیل نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے والوں سے ڈر لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ سے ملزمان جیل میں ہیں انہیں ضمانت دی جائے۔ انور مجید اور عبد الغنی مجید کو ضمانت دی جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، حکم امتناع فعال نہیں۔ ایف آئی اے سے حتمی چالان طلب کیا جائے۔ حتمی چالان نہیں آتا تو پھر عبوری کو حتمی چالان تصور کیا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر موجود ہے نہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ریکارڈ، تو کیس کو کیسے چلائیں؟ عدالت کیس سننے کو تیار ہے لیکن فائل ہی موجود نہیں ہے۔ پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ، ریکارڈ اور تفتیشی افسر کو آنے دیں۔ اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عبوری چالان موجود ہے اور عدالت اسی کی بنیاد پر ضمانت سن سکتی ہے۔
ایف آئی کے وکیل نے کہا کہ معاملہ نیب جا رہا ہے، ضمانت پر کارروائی فی الحال نہ کی جائے۔ حتمی تفتیش تک ضمانتوں پر کارروائی روک دی جائے۔ وکیل صفائی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہیں تحقیقات میں آپ کا نام بھی نہ لکھ دیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ کیس فائل نہیں ہوا ہے تفتیشی افسر بھی موجود نہیں ہیں اور ایف آئی اے کیس ملتوی کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔
عدالت نے عبد الغنی مجید کو مکمل طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انور مجید اور عبد الغنی مجید کی ضمانت کی درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمیشرہ فریال تالپور کی ضمانت میں متعدد مرتبہ توسیع ہو چکی ہے۔گذشتہ سماعت میں بھی میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک کی توسیع کی گئی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.