ناروے کی خاتون وزیراعظم کوسالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرجرمانہ

 ناروے  کی خاتون وزیراعظم ارنہ سولبرگ نے خاندان کے 13افراد کے ساتھ اپنی 60ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا
ناروے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث ایک جگہ دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے
خاتون وزیراعظم نے13 سے زائدافراد کو جمع کیا جو کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی ہے، پولیس
وزیراعظم پر کووڈ 19کی سماجی فاصلے سے متعلق پابندی توڑنے پرجرمانہ عائد کیا گیا
پولیس ایسے مقدمات میں عموماً جرمانے نہیں کرتی مگر عام لوگوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کرنا ضروری تھا ،، نارویجن پولیس چیف

شخصیات ویب نیوز
جمعہ 25شعبان 1442 ھ 09 اپریل 2021 ئ
رپورٹ : سلیم آذر

ناروے کی خاتون وزیراعظم کو کورونا وبا کے دوران اپنی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم پربیس ہزار(20000) نارویجین کراﺅن ( 2352 امریکی ڈالر) کا جرمانہ کردیا۔

ناروے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث ایک جگہ دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، خاتون وزیراعظم ارنہ سولبرگ نے اپنی 60ویں سالگرہ کی تقریب میں ایک جگہ13 سے زائدافراد کو جمع کیا جو کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی ہے، پولیس

نارویجین پولیس چیف ا ولی سیورود (Ole Saeverud) نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وزیراعظم ارنہ سولبرگ ( Erna Solberg) پر کووڈ 19 کی سماجی فاصلے سے متعلق پابندی توڑنے پرجرمانہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے سالگرہ کا اہتمام کرنے پر معافی بھی مانگی تھی، فروری میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم کی فیملی کے 13 افراد نے شرکت کی تھی۔
ناروے کی حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے 10 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا رکھی ہے۔ وزیر اعظم پرکووڈ رولز کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے سزا سنائی
ناروے کی پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم ایرنہ ا سولبرگ کو COVID-19 کی سماجی دوری کے قوانین کو توڑنے پر جرمانہ عائد کیا جب انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کے لئے ایک خاندانی اجتماع کا اہتمام کیا تھا۔

 پولیس ایسے مقدمات میں عموماً جرمانے نہیں کرتی مگر عام لوگوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کرنا ضروری تھا ،، نارویجن پولیس چیف

پولیس ایسے مقدمات میں عموماً جرمانے نہیں کرتی مگر عام لوگوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کرنا ضروری تھا ،، نارویجن پولیس چیف

پولیس سربراہ ا ولی سیورود نے ایک نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ دوسری بار منتخب ہونے والی وزیر اعظم نے رواں سال فروری کے آخر میں ایک پہاڑی ریزورٹ میں اپنی 60ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں خاندان کے 13 افراد مدعو تھے۔ بعدازاں گزشتہ ماہ وزیراعظم نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پروگرام منعقد کرنے پر معذرت کی تھی جب کہ ان کو علم تھا کہ 10 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر حکومت کی پابندی تھی۔

پولیس چیف سیورودنے کہا کہ اگرچہ زیادہ تر ایسے معاملات میں پولیس جرمانہ جاری نہیں کرتی ہے تاہم وزیر اعظم چونکہ سماجی فاصلے کی پابندی عائد کرنے کے حکومتی کام میں سب سے آگے ہیں ۔
قانون سب کے لئے یکساں ہے ، لہٰذاسماجی فاصلے کی پابندیوںسے متعلق قواعد پر عام لوگوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کرنا درست ہے۔
پولیس چیف نے مزید کہا کہ اگرچہ سولبرگ کے شوہر نے ایک ساتھ جشن منانے کا فیصلہ کیا اور ریستوراں کا انتخاب کیا ، ان کے شوہر، ریسٹورینٹ کی انتظامیہ اور جس نے ان کی تقریب کے عملی انتظامات کی دیکھ بھال کی۔ ان سب نے بھی قانون کو توڑا لیکن ان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تھا ۔جس ریستوراں میں جشن ہوا تھا وہاں بھی قانون کی خلاف ورزی کی گئی تھی لیکن اس پر بھی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تھا۔
سول برگ ملک کی رہنما ہیں اور وہ وائرس کے پھیلاو ¿ کو محدود کرنے کے لئے عائد پابندیوں ایس او پیز کے نفاذ میں سب سے آگے رہی ہیں۔
وزیراعظم ارنہ سولبرگ نے کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے سخت قوانین کو حتمی شکل دی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو محدود کرنے کے لیے نہ صرف متعدد اقدامات کیے بلکہ ان پرسختی سے عمل درآمد بھی کرایا جس کے باعث تما م یورپ کے مقابلے میں ناروے میں کورونا کے پھیلنے اور اس وبا سے مرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے۔
ناروے کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کے جائزہ کے مطابق ناروے میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93499 ہیں۔

وزیراعظم ارنہ سولبرگ کے سخت قوانین، متعدد اقدامات اور ان پرسختی سے عمل درآمد کے باعث تما م یورپ کے مقابلے میں ناروے میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ اور اس وبا سے مرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے

وزیراعظم ارنہ سولبرگ کے سخت قوانین، متعدد اقدامات اور ان پرسختی سے عمل درآمد کے باعث تما م یورپ کے مقابلے میں ناروے میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ اور اس وبا سے مرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.