کرن وقار ، اوکاڑہ کی نوجوان شاعرہ، مصنفہ کالم نگارکورونا سے انتقال کرگئیں

کرن وقار کا چھوٹا بھائی زوہیب اور والدہ چند ہی دن قبل کورونا میں انتقال کرگئے تھے
کرن وقار حساس دل کی مالک اور ماں سے گہری وابستگی رکھتی تھیں
ماں کے انتقال پروہ  بہت افسردہ وملول تھیں
ماں کے لیے انھوں دعائیہ اشعار بھی لکھے اور ماں کا سایہ سر پر قائم رکھنے کی دعا کی
اللہ نے دعا سن لی اور ماں کے انتقال کے فوراً بعدانھیں بھی ماں کے سائے میں بلا لیا

شخصیات ویب نیوز
اتوار27شعبان 1442ھ 11اپریل 2021ئ
رپورٹ: سلیم آذر

کرن وقار حساس دل کی مالک اور ماں سے گہری وابستگی رکھتی تھیں،وہ ماں کے انتقال پر بہت افسردہ وملول تھیں

کرن وقار حساس دل کی مالک اور ماں سے گہری وابستگی رکھتی تھیں،وہ ماں کے انتقال پر بہت افسردہ وملول تھیں

اوکاڑہ کی نوجوان شاعرہ مصنفہ اور کالمل نگار کرن وقار کورونا کے باعث انتقال کرگئیں، چند دن قبل ہی ان کے چھوٹے بھائی زوہیب اور والدہ کا بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا تھا۔
کرن وقار نے 31 مارچ کو اپنی اور اپنے بھائی کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ وہ اور ان کا بھائی اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں مگر یہاں آکسیجن ہے نہ کوئی دیکھ بھال، کوئی بتائے کہ کورونا کے علاج کے لیے کس اسپتال میں جانا بہتر ہے۔

، کرن وقار کی شیر خوار بیٹی ہمیشہ کے لیے ماں کی محبت سے محروم ہوگئی

 کرن وقار کی شیر خوار بیٹی ہمیشہ کے لیے ماں کی محبت سے محروم ہوگئی

کرن وقار حساس دل کی مالک اور ماں سے گہرہ وابستگی رکھتی تھیں، ماں کے انتقال پروہ بہت افسردہ وملول تھیں، ماں کے لیے انھوں دعائیہ اشعار بھی لکھے اور ماں کا سایہ سر پر قائم رکھنے کی دعا کی
اللہ نے ان کی دعا سن لی اور ماں کے انتقال کے چند ہی دن بعد انھیں بھی ماں کے سائے میں بلا لیا۔

34 برس کی کرن وقارسے پہلے ان کے بھائی اور والدہ کا کورونا وائرس کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال ہ متاثرہ خاندان نے نجی اسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

34 برس کی کرن وقارسے پہلے ان کے بھائی اور والدہ کا کورونا وائرس کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال ہ متاثرہ خاندان نے نجی اسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

ڈی ایچ کیو اوکاڑہ کی انکوائری رپورٹ کے مطابق کرن کی والدہ گردوں کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ والدہ کی تیمارداری کے دوران دونوں بہن بھائی بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
دونوں بہن بھائی ڈی ایچ کیو اسپتال اوکاڑہ میں داخل ہوئے۔ کرن  اور ان کے بھائی کو 30 لیٹر آکسیجن پریشر کی ضرورت تھی تاہم اسپتال کے پاس صرف 15لیٹرپریشر کی گنجائش ہے۔

جس پر دونوں بہن بھائیوں کو 25 گھنٹے بعدلاہورکے علاقے سندر میں واقع ایک نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں پہلے ان کے بھائی زوہیب علی اور چند دن بعد کرن وقار جاں بحق ہو گئیں۔
34 برس کی کرن وقار، ان کے بھائی اور والدہ کا کورونا وائرس کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال ہوا ان کی شیر خوار بیٹی ہمیشہ کے لیے ماں کی محبت سے محروم ہوگئی، متاثرہ خاندان اور کرن وقار کے بہنوئی نے نجی اسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کرن وقار اپنی ماں کے ساتھ، انھوں نے ماں کے لیے انھوں دعائیہ اشعار بھی لکھے اور ماں کا سایہ سر پر قائم رکھنے کی دعا کی، اللہ نے دعا سن لی اور ماں کے انتقال کے چند ہی دن بعد انھیں بھی ماں کے سائے میں بلا لیا

کرن وقار اپنی ماں کے ساتھ، انھوں نے ماں کے لیے انھوں دعائیہ اشعار بھی لکھے اور ماں کا سای سر پر قائم رکھنے کی دعا کی، اللہ نے دعا سن لی اور ماں کے انتقال کے چند ہی دن بعد انھیں بھی ماں کے سائے میں بلا لیا

کرن وقار کے ماں کے لیے اشعار

میری خوشیوں میرے دکھ سکھ کی ساتھی میری ماں
میری کامیابی میری منزلوں کی طالب میری ماں
میری زندگی میری خوشی میری چاہت میری ماں
میری محبت میرا عشق میری دیوانگی میری ماں

میری ماں کا سایہ ہمیشہ میرے سر پر سلامت رہے۔ آمین

ماں کے انتقال کے بعد معروف شخصیت راشد محمود نے انھیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کرن، جو اس دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن واپس اپنے رب کے پاس جانا ہے، سر سے والدہ کا سایا اٹھ جائے تو دنیاویران ہو جاتی ہے۔ اللہ پاک آپ کی والدہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، اور آپ کو صبردے۔آمین

ماں کے انتقال کے بعد معروف فنکار راشد محمود نے انھیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کرن، جو اس دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن واپس اپنے رب کے پاس جانا ہے، سر سے والدہ کا سایا اٹھ جائے تو دنیاویران ہو جاتی ہے۔ اللہ پاک آپ کی والدہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، اور آپ کو صبردے۔آمین

کرن وقار کی متاثرکن شاعری کا ایک خوب صورت نمونہ، یہ کلام فیس بک پر ان کی وال سے لیا ہے

کرن وقار کی متاثرکن شاعری کا ایک خوب صورت نمونہ، یہ کلام فیس بک پر ان کی وال سے لیا ہے

 کرن وقار کی اپنی شیر خوار بیٹی کو گود میں لیے ہوئے ہیں، ان کی معصوم بیٹی ہمیشہ کے لیے ماں کی محبت سے محروم ہوگئی ہے

کرن وقار کی اپنی شیر خوار بیٹی کو گود میں لیے ہوئے ہیں، ان کی معصوم بیٹی ہمیشہ کے لیے ماں کی محبت سے محروم ہوگئی ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.