پاکستان میں ا یک دن میں سب سے زیادہ کیسز ، کورونا مریضوں کی تعداد 54 سے بڑھ گئی

پاکستان میں ا یک دن میں سب سے زیادہ کیسز ، کورونا مریضوں کی تعداد 54 سے بڑھ گئی
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں مزید کیسز سامنے آگئے، ایک کی حالت تشویش ناک
اسلام آباد میں وائرس میں مبتلا خاتون وینٹی لیٹرپرپہنچ گئی، مریضہ کے اہل خانہ اور نجی اسپتال کے عملے نے ان کو قرنطینہ منتقلی کا فیصلہ ، اہلخانہ اور نجی اسپتال کے 13افراد کے سیمپلز بھی این آئی ایچ کو موصول
شخصیات ویب نیوز
رپورٹ:سید ماجد علی
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد مجموعی تعداد 54 تک پہنچ گئی ،وفاقی دارالحکومت میں ایک اور کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا، خاتون کے ٹیسٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ خاتون دو روز قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچیں تھیں، کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پرخاتون کو پہلے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر کا کہنا ہے مریضہ کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کے اہلخانہ اور نجی اسپتال کے عملے نے ان کو قرنطینہ منتقلی کا فیصلہ کیا، مریضہ کے اہلخانہ اور نجی اسپتال کے 13افراد کے سیمپلز بھی این آئی ایچ کو موصول ہوگئے ہیں
۔

وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی
وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی

یاد رہے کہ اس وقت ملک میں خطرناک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 54 تک جا پہنچی ہے، کرونا وائرس کے باعث ملک میں بہت سی عوامی و معاشی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے، لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے سوا تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن معطلکردیے گئے ہیں۔سندھ میں ایک ہی دن میں سب زیادہ 18 کیسز سامنے آئے ہیں پرانے 17 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اسی طرح بلوچستان میں 6، جبکہ اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.