کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی جاری،24 گھنٹوں میں5ہلاک

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار 370 ہوگئی
کورونا کے 24 گھنٹوں کے دوران 548 نئے کیسز سامنے آئے متاثرین کی کل تعداد تین لاکھ 371 ہوگئی

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
جمعہ 11ستمبر 2020

 کورونا وائرس کے پاکستان میں نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے پانچ مریض ہلاک ہوگئے جس سے ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 370 ہوگئی ہے۔
جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 548 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد تین لاکھ 371 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں  سندھ میں ہوئیں جہان اب تک  دو ہزار 439 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں ہوئیں جہان اب تک دو ہزار 439 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

ملک میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 88 ہزار 206 ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 404 ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی سندھ میں ہوئی ہے۔ اب تک اس وبا سے صوبے میں دو ہزار 439 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 97 ہزار 533 اور ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 214 ہے ۔
خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے 36 ہزار 823 افراد متاثر اور ایک ہزار 256 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں متاثرین تعداد تین ہزار 131 اور ہلاکتیں 73
، بلوچستان میں 13 ہزار 321 افراد متاثر اور 145 ہلاک،
آزاد کشمیر میں متاثرین دو ہزار 366 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65 ہے
اسلام آباد میں 384 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 534 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر پورے ملک میں 28 لاکھ 79 ہزار 655 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 1912 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 93 زیر استعمال ہیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.