چین نے امریکا کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا، چین امریکا تنازعہ شدید ہوگیا

چین کے سفارت کاروں پر امریکا کی نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد تنازعہ بڑھا،امریکا غلط فیصلہ واپس لے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

امریکی پابندیوں کے تحت چینی سفارتکاروں کو جامعات اور ثقافتی پروگرام میں شرکت سے قبل محکمہ خارجہ سے اجازت لینا ہوگی

امریکا چینی سفارت خانے اور عملے کے سوشل میڈیا اکاﺅٹنس کی جانچ بھی کرے گا ، چین کا جوابی اقدام کا عندیہ دے دیا

امریکا نے چین کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ شروع کررکھی ہے 

امریکا کو اس جنگ کے منفی نتائج بھگتنا پڑیں گے

شخصیات ویب نیوز

رپورٹ : سلیم آذر

چین وزارت خارجہ کی ترجمان سفارت کاروں کے خلاف امریکی اقدامات سے آگاہ کررہی ہیں

چینی سفارتکاروں پر امریکا نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جبکہ چین نے امریکا سے غلط فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کی روشنی میں ضروری جواب دیا جائے گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو واپس لے۔ عملے کے تبادلے کے معمول کے عمل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی خرابی کا سبب بننے والے اقدامات روکے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ قوانین کے مطابق اپنی سرزمین پر امریکی سفارتی مشنوں کی معمول کی سرگرمیوں کے لئے سہولت مہیا کرتا ہے۔ جب کہ امریکا بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے۔
امریکی پابندیوں کے تحت چینی سفارتکاروں کو جامعات اور ثقافتی پروگرام میں شرکت سے قبل محکمہ خارجہ سے اجازت لینا ہوگی۔ چینی سفارتخانے اور عملے کے سوشل میڈیا اکاﺅٹنس کی جانچ بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکا دنیا پر اجارہ داری قائم رکھنے اور چین کو سپرپاور کے طور پرعالمی رہنما بننے سے روکنے کے لیے کئی حربے اختیار کرتا آرہا ہے ۔ انہی اقدامات کے تحت نے امریکا نے چین کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ شروع کررکھی ہے اور اب یہ تجارتی جنگ روایتی جنگ میں بدلتی جارہی ہے۔
تجارتی جنگ کے حواالےسے چین کی وزارت تجارت کے گزشتہ ماہ جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چین کے خلاف امریکا نے تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ کا آغاز کردیا ہے امریکا کے محصولاتی اقدامات نے چین کو اپنے ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے راست اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے ،امریکا کے یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کی راہ میں بھی رکاوٹیں حائل کررہے ہیں چین کی وزارت تجارت نے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کو اس جنگ کے منفی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.