روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کرسکتا ہےامریکی فوراً یوکرین چھوڑ دیں جوبائیدن

 روس , امریکا اوریورپ جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے، کشیدگی  میں اضافہ  

روس نے مزید فوج یوکرین سرحد پر بھیج دی، ایک لاکھ روسی فوجی پہلے ہی سرحد پر موجود ہیں

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ روس کسی بھی وقت حتیٰ کہ سرمائی اولمپکس کے دوران بھی یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے

امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ روسی فوجی کارروائی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے سبب فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں ، امریکا نے اپنے سفارت خانہ کے عملے میں کمی شروع کردی

اینٹنی بلنکن نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا پہلے اپنے سفارتخانے کے عملے میں کمی کر رہا ہے۔

روس نے امریکا اور مغرب کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے ہمسائے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

شخصیات ویب نیوز ڈیسک کراچی

12فروری 2022 ہفتہ 10رجب المرجب 1443ھ

رپورٹ : سلیم آذر

روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی فوراً یوکرین چھوڑ دیں، امریکی صدرجوبائیدن  نے اپنے شہریوں کو ہدایت کردی

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے جمعہ  کو ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کسی بھی وقت حتیٰ کہ سرمائی اولمپکس کے دوران بھی یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے۔ روس نے مزید فوجی یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد پر بھیجے ہیں۔

روس  کے ایک لاکھ سے زائد فوجی یوکرین کی سرحد پرپہلے ہی سے موجود ہیں،

تاہم روس نے امریکا اور مغرب کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے ہمسائے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ روسی فوجی کارروائی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے سبب فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں ، ایٹنی بلنکن نے کہا کہ امریکا اپنے سفارت خانہ کے عملے میں کمی کرتا رہے گا۔

اینٹنی بلنکن نے کہا: ’ہم اس عمل کو جاری رکھیں گے اور ہم یہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ یوکرین میں رہنے والے کسی بھی امریکی شہری کو اب وہاں سے نکل جانا چاہیے۔‘

اینٹنی بلنکن نے آسٹریلوی شہر میلبورن میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ سیدھی بات ہے کہ ہم روسی فوج میں اضافے پر بہت پریشان کن آثار دیکھ رہے ہیں جس میں یوکرین کی سرحد پر مزید افواج کی آمد بھی شامل ہے۔

’جیسا کہ ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ ہم اس مقام پر ہیں جہاں حملہ کبھی بھی ہو سکتا ہے اور سیدھی بات یہ ہے کہ یہ سرمائی اولمپکس کے

 امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں خطاب کر رہے ہیں


امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں خطاب کر رہے ہیں

درمیان بھی یہ حملہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے سرمائی اولمپکس چین میں ہو رہے ہیں جو  20 فروری تک جاری رہیں گے۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ روس ایک تنازعہ شروع کرتے ہوئے’کسی بھی دن‘ یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے، جس کی’بھاری انسانی قیمت‘ ہوگی۔

صدر جو بائیڈن کے سینیئر مشیر نے یہ سخت وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی ہے، جب ایک دن قبل ہی امریکی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ روس نے کم از کم 70 فیصد فوجی طاقت جمع کرلی ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر اس ماہ کے وسط تک صدر ولادی میر پوتن کو یوکرین پر مکمل حملے کا اختیار دینا ہے

روس جس کے ایک لاکھ سے زائد فوجی یوکرین کی سرحد پر موجود ہیں، اس  نے امریکا و مغرب کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے ہمسائے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ قبل ازیں برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ ماسکو کے ساتھ مغرب کے تنازع  کا سب سےخطرناک لمحہ‘ قریب نظر آرہا ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب روس نے یوکرینی سرحد پر اپنی فوج میں اضافے کے بعد جیسے ہی بیلا روس اور بحیرہ اسود میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے جمعہ کو امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ روسی حملے کی کوئی علامت نہیں ہے۔

وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے صحافیوں کو بتایا کہ اس بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ’یہ بیان صورتحال کی بنیادی تبدیلی کا ثبوت نہیں ہے۔‘

 ادھر فرانس کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ صدارتی محل کی جانب سے جمعہ  کو کہا گیا  ہےکہ روس نے مشرقی یوکرین کے تنازع پر فرانس، جرمنی اور یوکرین کے ساتھ مزید بات چیت پر اتفاق کیا ہے، لیکن کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے مشرق میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ بات چیت کا عہد کرنا ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.