آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

6کو عمر قید،دہشتگرد 45 افراد کے قتل اور103 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں

شخصیات ویب ڈیسک
راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشتگرد مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں سمیت دہشتگردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اورشہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، دہشتگرد 45 افراد کے قتل اور103 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں،ان دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا اورتمام دہشتگردوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا جبکہ دیگر6 دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.