لاڑکانہ سندھ ایڈزستان بن گیا، جو بچہ ٹیسٹ کرانے جاتا ہے پتا چلتا ہے وہ ایڈز میں مبتلا ہے

لاڑکانہ سندھ ایڈزستان بن گیا، جو بچہ ٹیسٹ کرانے جاتا ہے پتا چلتا ہے وہ ایڈز میں مبتلا ہے، شیخ رشید
لاڑکانہ سمیت سندھ کے غریب عوام کو کیا ملا، ایک دن ایسا آئے گا کہ سندھ کے ویزوںکے لیے میڈیکل چیک اپ کی پابندی لگ جائے گی
وفاقی وزیر ریلوے کا میر کراچی وسیم اختر اور چیف سیکریٹری سندھ کے ہمراہ ٹرالی میں کراچی سٹی اسٹیشن سے وزیر مینشن تک سفر اور کے سی آر بحالی کا جائزہ
سارے چور ایک جگہ جمع ہورہے ہیں اور انہوں نے رمضان کے بعد نکلنے کا اعلان بھی کردیاہے مگر یہ نکلے تو انہیں لگ پتہ جائیگا
قوم خبردار رہے دو سال سے پہلے حالات بہترنہیں ہوں گے۔ عیدالفطر کے موقع پر 5عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلا رہے ہیں، کراچی میں سرکلر ریلوے بحالی کے جائزے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

شیخ رشید نے میئر کراچی وسیم اختر،چیف سیکریٹری سندھ کے ہمراہ ٹرالی میں کراچی سٹی اسٹیشن سے وزیر مینشن تک سفر کیا اور کے سی آر بحالی کےلئے ریلوے کی زمین سے ہٹائی جانے والی تجاوزات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تقریباً 25ایکڑ ریلوے زمین پرتجاوزات بنائی گئی ہیں ،14 ایکڑ بازیاب کروالی گئی، کراچی سرکلر کی بحالی میں سندھ حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے۔
کراچی میں سرکلر ریلوے بحالی کے جائزے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے سندھ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں لاڑکانہ سندھ ایڈزستان بن گیا، جو بچہ ٹیسٹ کرانے جاتا ہے پتا چلتا ہے وہ ایڈز میں مبتلا ہے ، انھوں نے کہا کہ لاڑکانہ سمیت سندھ کے غریب عوام کو کیا ملاانہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ سندھ کے ویزوںکے لیے میڈیکل چیک اپ کی پابندی لگ جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت، کے ایم سی، بلدیہ، میئر اور ہم سب سرکلر ریلوے کو چلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں،اپوزیشن کے تمام لیڈر این آر او مانگ رہے ہیں۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھاکہ دفع کرو این ٓر او دے دو لیکن وزیراعظم نے کہا این آر او نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کہا تھا یہ لوگ پیسے لگائیں گے ان کے پاس حرام کا مال ہے،نو نو مہینے سے چھتیس چھتیس کیسز میں ضمانتیں ہو رہی ہیں، ایسا وقت نہ آجائے کہ ضمانتیں بھی نہ ہوں۔
وزیر ریلوے نے بلاول زرداری بھٹو کی افطار ڈنر کو چوروں کا اجتماع قرار دیا اور کہا کہ سارے چور ایک جگہ جمع ہورہے ہیں اور انہوں نے رمضان کے بعد نکلنے کا اعلان بھی کردیاہے مگر یہ نکلے تو انہیں لگ پتہ جائیگا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان نے این آر او دے دیا تو اپوزیشن ایک دن میں ختم ہو جائے گی، شریف برادران آسانی سے دولت واپس نہیں کریں گے، آصف زرداری پیسے واپس کر دیں گے۔ بولاتھا کہ شہباز شریف این آر او لے رہے ہیں ،اب آصف زرداری بھی اسی لائن میں لگے ہوئے ہیں۔

کراچی سرکلر کی بحالی میں سندھ حکومت کی معاونت کریں گے، شیخ رشید

کراچی سرکلر کی بحالی میں سندھ حکومت کی معاونت کریں گے، شیخ رشید

شیخ رشید نے قوم کو خبردار کیا کہ دو سال سے پہلے حالا=ت بہترنہیں ہوں گے۔ انھوں نے عوام کو نوید سنائی کہ وہ 5عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلا رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.