نوازشریف اورمریم نواز کا جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان

ریڈ وارنٹس کواپنے پاس رکھیں اسے آمروں کیلئے استعمال کریں،مریم نواز

ویب ڈیسک

لندن،سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعہ کو والد نوازشریف کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا ہے۔ریڈ ورانٹ جاری ہونے سے متعلق سوال پرمریم نواز نے کہا کہ ریڈ وارنٹس کواپنے پاس رکھیں اسے آمروں کیلئے استعمال کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا احتساب مشرف دورمیں بھی ہوا مگر پرویزمشرف بھی نوازشریف کیخلاف کچھ ثابت نہ کرسکا تھا ۔بیگم کلثوم نوازکی صحت سے متعلق سوال پرانھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے امید دلائی ہے کہ والدہ آئندہ چند روزمیں ہوش میں آجائیں گی اوروہ (مریم نواز) نوازشریف کے ہمراہ جمعہ کو وطن واپس آئیں گی۔اس سے پہلے مریم نوازنے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پرمشاورت جاری ہے جبکہ وطن واپسی کے لئے وکیلوں کے بتائے گئے دس دن سے پہلے ہی لوٹ جائيں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا احتساب مشرف دورمیں بھی ہوا مگر پرویزمشرف بھی نوازشریف کیخلاف کچھ ثابت نہ کرسکا تھا ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.