پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، عمران خان

جن پراربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس ہیں انکے ساتھ مل کرکیسے حکومت بناسکتےہیں

شخصیات ویب ڈیسک

کوئٹہ،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہےجس کی وجہ سے ملک مقروض ہوگیااورہم ایسے لوگوں کے ساتھ مل کر کیسے حکومت بناسکتےہیں جن پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیاسے گفتگو میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کا کیا فائدہ اگر اپنے منشور پر ہی عمل نہ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں مل کر سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کی تھی اور اب وہی جماعتیں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں، شہباز شریف دھاندلی کے ماسٹر ہے، ان کا الیکشن تب شفاف ہوتا ہے جب نجم سیٹھی کی نگراں حکومت اور افتخار چوہدری کے آر اوز ہوتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا اضافہ ہوااور سانحہ مستونگ کے پیچھےبھی ملک دشمن عناصر ہیں جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا التوا چاہتے ہیں اور اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، دہشت گردی کے خوف سے تحریک انصاف اپنےجلسے منسوخ نہیں کرے گی۔کرسکیں،جن پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس ہیں ان کے ساتھ مل کر کیسے حکومت بناسکتےہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.