کرتار پور راہداری پربھارت سے مثبت مذاکرات ہوئے، ڈاکٹرفیصل

کرتار پور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات بھارتی سرحدی علاقے اٹاری میں ہوئے،راہداری پر مذاکرات کا دوسرا دور 2 اپریل کو واہگہ بارڈر لاہور میں ہوگا

شخصیات ویب ڈیسک
کرتار پور راہداری کے سلسلے میں پاک بھارت مذاکرات بھارتی سرحدی علاقے اٹاری میں ہوئے، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعمیری اور مثبت مذاکرات ہوئے۔ بعض معاملات پر اختلافات ہیں، مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا اہم کامیابی ہے، راہداری پر مذاکرات کا دوسرا دور 2 اپریل کو واہگہ بارڈر لاہور میں ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کرتار پور راہداری کے سلسلے میں پاک بھارت مذاکرات بھارتی سرحدی علاقے اٹاری میں ہوئے ہیں۔ پاکستانی وفد ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی سربراہی میں واپس واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا، واہگہ بارڈر پر میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ مذاکرات کا دوسرا دور 2 اپریل کو واہگہ بارڈر لاہور میں ہوگا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری سے متعلق مسودہ بھارت کو پیش کیا گیا تھا جس پر آج پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ دونوں ملکوں میں تعمیری اور مثبت مذاکرات ہوئے۔ بعض معاملات پر اختلافات ہیں تاہم تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتے۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیے کا جاری ہونا اہم کامیابی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا بڑی کامیابی ہے کیونکہ بھارت کے ساتھ کبھی بھی مشترکہ اعلامیہ طویل عرصے سے جاری نہیں ہوا۔اعلامیے کے مطابق مجوزہ معاہدے کی فراہمی اور کرتارپورراہداری کے کام کو تیزترکرنے پر اتفاق ہوا، تکنیکی سطح پر بھی دنوں ممالک کے ماہرین کے درمیان بات ہوئی، تکنیکی ماہرین کی ملاقات 19 مارچ کو کرتارپور پر ہو گی، کرتار پور راہداری ویزا فری کوریڈورہے اس کیلیے ویزے کی شرط نہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.