”یہ سب تمھارا کرم ہے آقا “کے خالق نعت گو شاعر خالد محمود نقش بندی انتقال کرگئے

نعت گو شاعراور ”یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے“ لکھنے والے خالد محمود نقشبندی خالق حقیقی سے جاملے

 یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے “ کے علاوہ ان کی مشہور عام نعتوں میں ” کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے، دن رات مدینے کی دعا مانگ رہے ہیں، قرآن مجسم تری ہر ایک ادا ہے، چلو دیار نبی کی جانب،آواز کرم دیتا ہی رہا، اور میرا سارا سروسامان مدینے میں رہے“ شامل ہیں۔

شخصیات ویب ڈیسک

مشہور نعت ’’ یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے“ لکھنے والے نعت گو شاعر خالد محمود نقش بندی انتقال کرگئے

مشہور نعت ’’ یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے“ لکھنے والے نعت گو شاعر خالد محمود نقش بندی انتقال کرگئے

معروف نعت ”یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے“ کے خالق ممتاز نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی انتقال کر گئے۔ سیکڑوں مشہور نعتیں لکھ کر بارگاہ نبوی میں سعادت حاصل کرنے والے معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقش بندی طویل علالت کے بعدپیر کے روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔ اہل خانہ کے مطابق نعت گو شاعر کی نماز جنازہ کل منگل کو کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18سمن آباد میں واقع مسجد عمر میں ادا کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ”’یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے “ کے علاوہ ان کی ان کی مشہور عام نعتوں میں دن رات مدینے کی دعا مانگ رہے ہیں، کوئی سلیقہ ہے ’رزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے، قرآن مجسم تری ہر ایک ادا ہے، چلو دیار نبی کی جانب،آواز کرم دیتا ہی رہا، اور میرا سارا سروسامان مدینے میں رہے شامل ہیں۔ تاہم انھوںنے مشہور نعت ”یہ سب تمھاراکرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے “ لکھ کر شہرت دوام حاصل کی تھی۔

ان کے انتقال پر تعزیتی پیغامات آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔خالد محمود نقش بندی چکوال میں پیدا ہوئے اور گیارہ(11) سال کی عمر میں کراچی تشریف لائے تھے۔ رسمی تعلیم کے بعد فارسی سیکھی۔ پھر نعت خوانی سے سفر کی شروعات کی اور نعت گوئی کے آسمان پر ایسے چمکے کہ ان کی آب و تاب نے ہر آنکھ میں عشق سرکارِ کے جلوے بکھیردیے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.