اردن ، جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جاں بحق، 3 زخمی

اردن میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں

آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، ٹین کی چھتوں والی جھونپڑیوں میں تارکینِ وطن مزدوروں کے دو خاندان رہتے تھے

شخصیات ویب نیوز
ماجد علی سید
اردن میں ایک کھیت میں قائم جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے آٹھ بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق
ہوگئے ہیں۔ اردن میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔اردن میڈیا کے مطابق کرامہ نامی قصبے میں واقع جھونپڑیوں میں آگ آدھی رات کے بعد لگی اور ابتدائی علامات کے مطابق ممکنہ طور پر یہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔محکمہ شہری دفاع کے ترجمان عیاد العمر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اردن کے المملکہ ٹی وی نے اپنی ویب سائٹ پر شہری دفاع حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔محکمے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹین کی چھتوں والی جھونپڑیوں میں  تارکینِ وطن مزدوروں کے دو خاندان رہتے تھے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

اردن میں ایک کھیت میں قائم جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے آٹھ بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق
ہوگئے ہیں۔ اردن میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔اردن میڈیا کے مطابق کرامہ نامی قصبے میں واقع جھونپڑیوں میں آگ آدھی رات کے بعد لگی اور ابتدائی علامات کے مطابق ممکنہ طور پر یہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔محکمہ شہری دفاع کے ترجمان عیاد العمر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اردن کے المملکہ ٹی وی نے اپنی ویب سائٹ پر شہری دفاع حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔محکمے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹین کی چھتوں والی جھونپڑیوں میں تارکینِ وطن مزدوروں کے دو خاندان رہتے تھے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.