وبا کورونا پھربے قابو، ہر24منٹ میں ایک ہلاکت،،ایک دن میں 59 جاں بحق

وبا کورونا کی دوسری لہر نے پاکستان میں تباہی مچا دی، الرٹ رہنے کا اعلان، مریضوں میں تیزی سے اضافہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 665 نئے کیسز

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
اتوار 6ربیع الثانی 1442ھ 22نومبر 2020

کورونا وائرس کی دوسری لہرپاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے
اتوار کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 59 مزید افراد ہلاک ہو گئے جس کے ساتھ ملک میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار 662 ہوگئی ہے۔
اس دوران ہونے والی اموات گزشتہ چار مہنیوں کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

وبا کورونا کی دوسری لہر نے پاکستان میں تباہی مچا دی، الرٹ رہنے کا اعلان، مریضوں میں تیزی سے اضافہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 665 نئے کیسز

وبا کورونا کی دوسری لہر نے پاکستان میں تباہی مچا دی، الرٹ رہنے کا اعلان، مریضوں میں تیزی سے اضافہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 665 نئے کیسز

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 74 ہزار 173 ہوگئی ہے۔
اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہے جب کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 29 ہزار 828 ہوگئی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 62 ہزار 227 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے اب تک دو ہزار 816 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 10 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 848 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 44 ہزار 97 اور ایک ہزار 325 اموات ہوئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.8 فیصد رہی۔

24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.8 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں اب تک 26 ہزار 569 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 278 ہے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 744 جب کہ اموات 161 ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار اور اموات 140 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مریض چار ہزار 526 اور اموات 94 ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38983 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2665 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں وبا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 ہو گئی ہے۔

وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 ہو گئی

وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 ہو گئی

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.8 فیصد رہی۔کورونا کی پہلی لہر میں 13 جولائی کو پاکستان میں ایک روز کے دوران 2769 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد اب تقریباً 4 ماہ بعد تعداد 2665 پر جا پہنچی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.