علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے حافظ سعد رضوی ٹی ایل پی کے نئے امیر مقرر

علامہ خادم حسین رضوی کے وصال کے بعد سعد رضوی کو امیر بنانے کا فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت سے کیا گیا
حافظ سعد رضوی کی تحریک کے امیر ہونے کا اعلان ان کے والد کے جنازے کے موقع پر کیا گیا تھا،، تقرری کا اعلان جماعت کے مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ نے کیا
حافظ سعد رضوی نے مینار پاکستان گرائونڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا، اس سے وہ ٹی ایل پی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل تھے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

ہفتہ 5 ربیع الثانی 1442ھ 21 نومبر 2020

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

علامہ خادم حسین رضوی کے وصال کے بعد نئے مرکزی امیر کا اعلان کر دیا گیا۔ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا امیر مقرر کر دیا گیا۔ سعد رضوی کو مرکزی امیر بنانے کا فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت سے کیا گیا۔ علامہ خادم حسین رضوی اس سے قبل تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر تھے۔
ان کی تقرر ی کا اعلان ان کے والد خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے موقع پر کیا گیا۔ تقرری کا یہ اعلان جماعت کے مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ نے کیا۔
حافظ سعد رضوی نے مینارِ پاکستان کے گراﺅنڈ میں ہی تحریکِ لبیک پاکستان( ٹی ایل پی )کے نئے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
علامہ سعد حسین رضوی ٹی ایل پی کے نئے بننے سے قبل تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل تھے۔
انہیں جماعت کا نیا امیر شوریٰ کے 16ارکان نے مشاورت کے بعد مقرر کیا ہے۔سعد رضوی کے نام پر شوریٰ نے مکمل طور پر اتفاق کیا۔ اور اس کی ایک بڑی وجہ جماعت کے اندر اتحاد کو قائم رکھنا تھا۔ شوریٰ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ حافط سعد رضوی بہت احسن طریقے سے معاملات کو چلائیں گے اور اس کے ساتھ 16 رکنی شوریٰ بھی ہے۔ جو ان کی مدد کرے گی۔

 علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کانیا سربراہ نامزد کردیا گیا

علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کانیا سربراہ نامزد 

واضح رہے کہ علامہ خادم رضوی بیانات اور اعلانات کیا کرتے تھے لیکن پالیسی شوریٰ تیار کرتی تھی جس میں حافظ سعد بھی شامل تھے۔ وہ شروع سے ہی عملی طور پر تحریک کے تنظیمی امور چلا رہے تھے اس لیے ان کے لیے جماعت کی ذمے داریاں سنبھالنا کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔
تحریک لبیک پاکستان کے نئے سربراہ اپنے والد کے مدرسے جامعہ ابوذر غفاری میں درسِ نظامی کے آخری درجے دورہ حدیث کے طالب علم ہیں۔ یہ وہ کلاس ہے جس میں طلبہ کو صحاح ستہ کے نام سے مشہور احادیث کی کتب کی تعلیم دی جاتی ہے۔
حافظ سعد کو بھی اپنے والد کی طرح شاعری سے شغف ہے۔ ان کے یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے ساتھ بھی گہرے روابط ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے بھی ماہر ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.