آزاد امیدوار دولت مندی میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا محمد حسین کھرب پتی نکلا

4 کھرب تین ارب 77 کروڑ روپے کے مالک مظفر گڑھ کے

میاں محمد حسین نے آج تک ایک روپیہ ٹیکس نہیں دیا

آفتاب شیر پاﺅ کی اہلیہ کے اثاثے شوہر سے بھی زیادہ ہیں

 سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف اوران کی اہلیہ کروڑوں روپے کے مقروض نکلے

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور

سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کے اثاثوں کی تفصیلات

شخصیات ویب ڈیسک

 

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، بڑی بڑی کاروباری شخصیات نے تھوڑے تھوڑے اثاثے ظاہر کرکے جہاں قوم کو ورطہِ حیرت میں ڈالا وہیں ایک ایسا آزاد امیدوار بھی سامنے آیا ہے جو کھرب پتی ہے لیکن اس نے ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہ کرکے قوم کو حیرت کا جھٹکا دے دیا ہے۔

الیکشن 2018 میں دولت مند امیدواروں میں آزاد امیدوار سب کو پیچھے چھوڑ گیا، پاکستان کا سب سے امیر امیدوار مظفر گڑھ کا میاں محمد حسین نکلا جن کے اثاثوں کی مالیت 4 کھرب تین ارب 77 کروڑ روپے ہے لیکن انہوں نے آج تک انکم ٹیکس اور زرعی آمدنی کی مد میں ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا ۔انہوں نے اپنے کاغذات میں 350 مربع اراضی (یعنی 8 ہزار 750 ایکڑ یا 70 ہزار کنال)، کمرشل رقبہ اور کچھ متنازعہ زمینیں ظاہر کی ہیں۔ منا شیخ نے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہے کہ یہ تمام پراپرٹی اسے وراثت میں حاصل ہوئی ہے۔ میاں حسین قومی اسمبلی کے این اے 182 سے آزاد امیدوار ہیں جبکہ جمشید دستی اور حناربانی کھر ان کے مدمقابل ہیں۔

دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے چیئر مین آفتاب شیر پاو ¿ بھی کروڑ پتی ہیں، ان کے اثاثوں کی کل مالیت 9 کروڑ 39 لاکھ چار ہزار سے زائد ہے، وہ35 لاکھ کی لینڈکروزر کے مالک بھی ہیں۔ اسلام آباد میں 93 لاکھ کا بنگلہ اور30 ہزار روپے کے طلائی زیوارات بھی ان کی ملکیت ہیں۔

آفتاب شیر پاو ¿ کی اہلیہ کے اثاثے شوہر سے بھی زیادہ ہیں، بیگم شیر پاو ¿ کے اثاثہ جات کی مالیت 9 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ہے۔

سیالکوٹ این اے 73 سے سے امیدوار مسلم لیگ کے امیدوار سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف اورانکی اہلیہ کروڑوں روپے کے مقروض نکلے

سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں خود کو کروڑوں روپے کا مقروض ظاہرکیا ہے۔

ریٹرننگ افسران (آر او) کو دیئے گئے اثاثہ جات فارم میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ سے 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360روپے ادھار لیے۔خواجہ آصف کے زیر استعمال فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمت 16 لاکھ 50 ہزار ہے اور مختلف بینکوں میں 3 کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 524 روپے ہیں، ذاتی ضرورت کے لیے ان کے پاس 51 لاکھ 97 ہزار 88 روپے ہیں۔خواجہ آصف ایک مہران کار اور ہائبرڈ گاڑی کے مالک ہیں، ان کا سیالکوٹ اور ڈی ایچ اے لاہور میں گھر ہے۔ مسرت آصف کے پاس 90 تولہ سونا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے اور انہوں نے قرض حاصل کرکے 10مقامات پر1ہزار مرلہ پر زرعی پلاٹ خرید رکھے ہیں۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں سابق وزیر دفاع سیالکوٹی دروازے کے قریب سینما کے ایک تہائی حصے دار ہیں

دستاویزات کے مطابق ایاز صادق کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار 914 روپے ہے، گزشتہ مالی سال تک اثاثوں کی مالیت 4کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار 280 روپے تھی۔ان کے 3 گھروں کی مالیت 3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 682 روپے ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کی تنخواہ اور جائیداد کے کرائے کو ذرائع آمدن میں ظاہر کیا ہے، قومی اسمبلی سے 2014 سے 2017 تک 63 لاکھ 99 ہزار 370 روپے آمدن ہوئی ہے۔ 3 بینک اکاو ¿نٹس میں 2 لاکھ57 ہزار 23 روپے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایازصادق کی بیوی کے نام 2 گھروں کی مالیت 2 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار170 روپے ہے جب کہ ان کی اہلیہ کے نام جڑانوالہ میں 47.3 ایکڑ کی وراثتی جائیداد اور 10 کنال زمین فتح جنگ اٹک میں بھی ہے۔

دستاویز میں ایاز صادق اور ان کی اہلیہ کے نام حصص کی مالیت 57 لاکھ 95 ہزار 361 روپے ہے جب کہ ان کی اہلیہ کے 6 بینک اکاو ¿نٹس میں 1کروڑ 40 لاکھ روپے ہیں۔ایاز صادق کی اہلیہ کے نام فرنیچر کی مالیت میں 80 ہزار روپے ہیں اور ان کے پاس 40 تولے متفرق زیورات کی مالیت 80 ہزار روپے ہے۔ دستاویزات میں ایاز صادق کی اہلیہ نے عدنان نامی شخص کو 1 کروڑ 30 لاکھ روپے قرض دیا ہوا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بتائی ہے، ان کے 2 بینک اکاو ¿نٹس میں 37 لاکھ 39 ہزار روپے ہیں ، وہ ایک کار اور 200 گرام سونے کے بھی مالک ہیں۔

سابق وزیر دفاع سیالکوٹی دروازے کے قریب سینما کے ایک تہائی حصے دار ہیں، وہ جی ٹی روڈ پر واقع کلاتھ مارکیٹ میں بھی ایک تہائی حصے کے مالک ہیں۔دستاویزات کے مطابق خرم دستگیر کو سیٹلائٹ ٹاو ¿ن میں واقع گھر والد کی طرف سے بطور تحفہ ملا، ان کو ڈی سی کالونی میں بیوی کی طرف سے پلاٹ بھی بطور تحفہ ملا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.