انوراقبال شدید علیل، ، فلم و اسٹیج کے لیجنڈ اداکار کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

انوراقبال کافی عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، حالت بگڑنے پر کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل

24جون 2021 جمعرات 13 ذیقعدہ 1442ھ

شخصیات ویب نیوز

رپورٹ : سلیم آذر

 پاکستان ٹیلی وژن ، فلم اور اسٹیج کے لیجنڈ اداکارانوراقبال شدید علیل ہوگئے ہیں، طبیعت کی ناسازی کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ، اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

 لیجنڈ اداکار انوراقبال کافی عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، حالت بگڑنے کے باعث انھیںاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ا ہل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاو ¿ں کی اپیل کی ہے۔

پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال مارچ 2019میں پاکستان ٹیلی وژن کے ورسٹال اداکار انور اقبال کی 42 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا

پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال مارچ 2019میں پاکستان ٹیلی وژن کے ورسٹال اداکار انور اقبال کی 42 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا

انوراقبال پاکستان کے ممتاز اور سینئر ٹی وی آرٹسٹ ہیں، وہ پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد سیریلز اور تاریخی ڈرامہ سیریز میں یادگار کردار ادا کر چکے ہیں ۔ اہل خانہ کے مطابق وہ کئی دنوں سے شدید بیمار ہیں۔ انور اقبال کے اہل خانہ نے ان کے تمام مداحوں سے خصوصی گزارش کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جائے ۔

انور اقبال پاکستان کے تجربہ کار ٹی وی اداکار اور ہدایتکار ہیں ۔ انھوں نے پی ڈی وی کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریز “شمع” سے شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں نسیم حجازی کے ناول “آخری چٹان” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال مارچ 2019میں پاکستان ٹیلی وژن کے ورسٹال اداکار انور اقبال کی 42 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا تھا، جس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان تھے۔

آرٹس کونسل کراچی اور الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے منعقد کی جانے والی تقریب میں کراچی سے اسلم محمود دہلوی ،ثاقب اسلم، آرکے نیر، راجہ ناصر، ایم الیاس، قیصر جاوید اور سلیم گڈو نے بھی خصوصی شرکت کی جب کہ توقیر ناصر،ذوالقرنین حیدر،مسعوداختر،ایم افراہیم،خالد عباس ڈار،اصغر ندیم سید،راشدمحمود و دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

 تقریب کے آرگنائزر اسلم محمود دہلوی،قیصر جاوید ،راجہ ناصر،سلیم گڈو اور ایم الیاس تھے، کمپیئرنگ کے فرائض معروف اداکار کامیڈین اشرف خان،غفار لہری اور لائبہ خان نے سرانجام دیے۔

 انور اقبال کے اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے


انور اقبال کے اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے

جب کہ چیئرمین آرٹس کونسل توقیر ناصر،اداکار مسعود اختر،راشد محمود،ذوالقرنین حیدر،ایم افراہیم،اصغر ندیم سید،راشدمحمود،خالد عباس ڈار آغاقیصر عباس،ایم ریاض شوکی،سید سہیل بخاری،بابا نجمی،بیاخان ودیگر نے تقریب میں شرکت کی اور انور اقبال کے بارے میں اظہار خیال کیاا،تقریب میں گلوکار امجد بٹ اور خالد بیگ نے فن گائیکی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ان کی 42سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں امتیاز سے بھی نوازا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.