اورنگی ٹائون،بچوں سے بھری مدرسے کی وین میں آگ لگ گئی،13 زخمی

اورنگی ٹاؤن میں گاڑی بند ہوگئی،دھکا لگاکرسٹارٹ کرنیکی کوشش میں آگ کی لپیٹ میں آگئی،علاقہ مکینوں نے جلتی گاڑی سے بچوں کا نکالا،9 اسپتال سے فارغ،2 زیرعلاج،ڈرائیورگرفتار

اورنگی ٹاؤن میں مدرسے کے طلبہ سے بھری وین میں آگ لگنے سے 13 بچے جھلس کرزخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں قطراسپتال کے قریب وین میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی،وین ڈرائیوراورعلاقہ مکینوں نے جلتی وین سے 13 زخمی بچوں کو نکال کراسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اسپتال میں ترقیاتی کام کیلئے لائی گئی ریت اورکرش کے ڈھیر میں پھنس کروین بند ہوگئی تھی،جسے ڈرائیوراورکچھ بچوں نے دھکا لگا کرنکالا اورسٹارٹ کرنیکی کوشش کی تو شعلے نکلے اورآگ نے دیکھتے دیکھتے ہی پوری وین کو لپیٹ میں لے لیا،زخمی بچوں کوسول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی 13 بچوں میں سے 9 کو ابتدائی طبی امداد دیکرگھربھیج دیا گیا،2 بچوں کو 2 گھنٹے کے بعد روانہ کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو برنس وارڈ میں داخل کرلیا گیا تاہم انکی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔فائربریگیڈ کی گاڑی نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پایا۔پولیس کے مطابق اسپتال وین میں 14 بچے موجود تھے،جن کی عمریں 7سے 12 سال کے درمیان ہیں جو نارتھ ناظم آباد کے مدرسہ عثمان بن عفان میں زیرِتعلیم ہیں۔زخمی بچوں کے والدین کے مقدمہ درج کروانے سے انکارپرپولیس نے سرکاری مدعیت میں وین ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس او اورنگی ٹاؤن کو معطل کردیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.