ایاز صادق کے بیان نے مایوس اورشکست خوردہ بھارتی فوج میں جان ڈال دی

 ایاز صادق کے بیان نے بھارت کی اس فوج کو ڈھارس دی جس کا مورال فروری میں پاکستان کے ہاتھوں پٹائی اورحالیہ دنوں میں چینی فوج سے ڈنڈوں سے مارکھانے کے بعد پست ترین سطح تک گرچکا تھا

پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں دیے گئے ایاز صادق کے بیان نے مودی حکومت کو بھی فاتح بنا دیا

شخصیات ویب نیوز

تحریر:سلیم آذر

جمعہ 12ربیع الاول 1442ھ 30 اکتوبر2020

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

نواز شریف ، میاں کے حواری اور ایاز صادق قبیل کے ن لیگی رہنما ﺅں کی پاکستان مخالف تقریریں مسلسل جاری ہیں ۔ خصوصاً کارگل اور ابھی نندن کو رہا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں دیے گئے ایاز صادق کے بیان نے بھارت کی شکست خوردہ فوج اور حکومت کو فاتح بنا دیا ہے ۔
ایاز صادق کا قومی اسمبلی میں بظاہر بے جواز اور بے موقع لیکن درحقیقت خوب سوچا سمجھا اور مخصوص حکمت عملی کے تحت دیا گیا بیان ہے۔
یہ بیان بھارت کی اس فوج کی ڈھارس کا سبب ہے جس کا مورال فروری میں پاکستان کے ہاتھوں پٹائی اور حالیہ دنوں میں چینی فوج سے ڈنڈوں سے مارکھانے کے بعد پست ترین سطح تک گرچکا تھا۔
27فروری کو پاکستان نے بھارتی فوج کو بدترین شکست سے دو چار کیا تھا۔ نہ صرف اس کے دو جہاز فضا میں دو بدو مقابلے کے بعد تباہ کردیے تھے بلکہ اس کے ایک پائیلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا تھا
دن کی روشنی میں پاکستان نے یہ شکست فاش دی تھی اورپائیلٹ گرفتار کیا تھا جس نے مودی حکومت کواپنی اپوزیشن اور عوام کے سامنے شرمسار اور بھارتی فوج کو دنیا میں رسوا کردیا تھا ۔
بھارتی وزیر اعظم مودی کو شکست پر یہ بہا نہ گھڑنا پڑا کہ اگر ان کے پاس کو رفائل طیارے ہوتے تو آج صورت حال مختلف ہوتی گویا آج (اس وقت ) بھارتی فوج کو پاکستان کے ہاتھوں جو شکست ہوئی ہے وہ نہ ہوتی اگر ان کے پاس کو رفائل طیارے ہوتے۔
پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلیٹ کو بلاکسی شرط کے محض انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چائے پلا کر رہا کردیا پائلیٹ کی رہائی کے اس پاکستانی اقدام کو جہاں دنیا سراہا وہیں بھارت کی سبکی میں مزید اضافہ کیا اور بھارتی فوج اور مودی حکومت مزید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوئی

پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں دیے گئے ایاز صادق کے بیان نے مودی حکومت کو بھی فاتح بنا دیا

پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں دیے گئے ایاز صادق کے بیان نے مودی حکومت کو بھی فاتح بنا دیا

پائلیٹ کی رہائی نے پاکستان کو بھارت پر ایسی نفسیاتی برتری حاصل ہوئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج پاکستان کے جوانوں کا سامنا کرنے سے کترانے لگی تھی
رفائل طیارے نہ ہونے کے بہانے کے باوجود ان کی فوج کے سربراہ نے مودی حکومت کو واضح طور پر بتا دیا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان سے جنگ کرکے جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
ایک تو بھا رتی فوج کا پاکستان سے پٹنے کے بعد مورال ڈاﺅن تھا تو دوسری طرف چینی فوج نے بلند محاذ پر ڈنڈوں سے20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور بھارتی فوجی چینی فوج کا کچھ نہ بگاڑ سکے۔ اس پر طرہ یہ کہ چین نے بھارت کا کئی ہزار کلومیٹر کا علاقہ چھین کر اپنی حدود میں شامل کرلیا اور انھیں اپنا علاقہ قرار دے کر اس کا نقشہ بھی جاری کردیا۔
ان پے در پے شکست نے بھارتی فوج کا مورال بالکل ڈاﺅن کردیا تھا۔ وہ چین اور پاکستان کے خلاف محاذ پر جانے کے بجائے مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوکر چھٹیوں پر جانے کو ترجیح دینے لگے تھے۔
بھارت کے پالیسی سازوں نے مودی حکومت پر اپنے اس خوف کا اظہار کردیا تھا کہ اب اگر جنگ ہوئی تو پاکستان اور چین ایک ساتھ بھارت پر حملہ کریں گے، بھا رتی فوج بیک وقت چین اورپاکستان سے جنگ نہیں لڑ سکتی۔
پاکستان نے بھارت کو صرف میدان جنگ میں ہی شکست سے دوچار نہیں کیا تھا بلکہ اسے سیاسی اورسفارتی محاذ پر بھی پے درپے شکست دی تھیں۔
پاکستان کی کوششوں سے دنیا میں اب ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں جن میں ہندوستان کو ریاستی دہشت گردی کا ذمے دار ملک گردانا جارہا تھا۔ ایسی رپورٹس بھی آئیں کہ بھارت کے درجنوں بینک دہشت گردی کی فنڈنگ کے لیے منی لانڈرنگ کے مرتکب ہورہے ہیں۔
بھا رت کی بی جے پی حکومت خصوصاً مودی کو ہٹلر کی نازی تنظیم سے جوڑنے کا سلسلہ دنیا بھر میں شروع ہوچکا تھا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر متعدد مرتبہ بھارت اور مودی حکومت کا سیاہ چہرہ عریاں کیا اور بھارتی وفد پاکستان کو جواب دینے کے بجائے منہ دبا کر یواین کے اسمبلی ہال سے بھاگ گیا۔
اس مایوس ، احساس شکست سے دوچار اور ڈاﺅن مورال والی فوج اور مودی حکومت کو نواز شریف خصوصاً ایاز صادق نے ڈھارس دی، اسے مایوسی و شکست خوردگی سے نکال کر ان کے اندر پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات پیدا کرنے کی کوشش کی۔
ایاز صادق کے بیان نے بھارتی فوج کو پاکستان کی نفسیاتی برتری کے حصار سے نکلنے میں‌مدد دی ہے۔
ایاز صادق نے بھارتی فوج کو بتایا کہ تم کس فوج اور باجوہ سے ڈر رہے ہو ان کی تو خود بھارت کے حملے کا سن کر ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں اور وہ خوف کے مارے پسینے میں ڈوب جاتے ہیں۔
ایاز صادق نے اپنے بیان میں مودی کو پیغام دیا اور سمجھایا کہ تم اپنی حزب اختلاف کی اس تنقید سے پریشان نہ ہو جس میں وہ کہتی ہے کہ مودی نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کھا اور پائلیٹ گرفتا ر کروا کر ملک کو ذلیل کروا دیا ۔ بلکہ جاﺅ اور اپنی حزب اختلاف کو نواز شریف کے حوالے سے جاکر بتاﺅ کہ تم نے کس طرح پاکستان کو حملہ کرنے کے خوف میں مبتلا کرکے اپنا پائیلٹ چھڑوالیا تھا ۔
بھارت کا میڈیا دیکھ لو اخبار ہو، ٹی وی چینل یا سوشل میڈیا ، ایاز صادق نے مودی سمیت سب کے منہ میں زبان دے دی اورکھل کر بھارت کوفاتح اور پاکستان کو ڈرپوک قرار دے رہے ہیں۔
ایاز صادق اگر شکست خوردہ اور ڈاﺅن مورال کی حامل فوج کو مایوسی سے نکال کر پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے جرات  مند بنانے کے لیے یہ سوچا سمجھا بیان نہیں دے ۔رہے 
یہ ان کا قصد اًبیان نہیں ہے توایاز صادق پر لازم ہے کہ وہ اعتراف کریں کہ ان کے بیان کی نیت بھارت کو فائدہ پہنچانے کی نہیں تھی۔
ایاز صادق پاکستانیوں سے معافی مانگیں اور بھارت کے خلاف اسی طرح کا بیان دیں جیساکہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف انھوں نے بیان دیا ہے۔
سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان پیش کرنے کا سوسالہ لولہ لنگڑا جواز عوام کو نادان سمجھنے اور بیوقوف بنانے کے مترادف ہے ۔ اس سے کام نہیں چلے گا۔ وہ اپنے بیان میں بھارت کودوٹوک پیغام دیں ورنہ وہ  ایک دن محب وطن پاکستانیوں کے غیظ و غضب سے ضرور دوچارہوں گے ان شااللہ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.