ایران کی تیل کے معاملے پرسعودی عرب کو دھمکی

عالمی مارکیٹ میں ایران کی جگہ لینے کی خواہش ایرانی عوام سے دغابازی ہوگی،ایرانی نائب صدر

شخصیات ویب ڈیسک

تہران،ایران نے تیل کے معاملے پرسعودی عرب کو بالواسطہ دھمکی دے دی۔تیل کی عالمی منڈی میں ایران کی جگہ لینے کو دغا بازی قرار دے دیا۔ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنا تیل فروخت کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا،عالمی تیل کی منڈی میں ان کی جگہ نہیں لی جاسکتی۔انہوں نے سعودی عرب کا نام لیے بغیر کہا کہ تیل کی جنگ میں اگر کوئی ملک عالمی مارکیٹ میں ایران کی جگہ لینے کی خواہش رکھتا ہے تو وہ جان لے کہ یہ ایرانی عوام سے دغا بازی ہوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.