حب : بس اور ٹرالر میں تصادم، 15 مسافرزندہ جل گئے، 16 زخمی

شاہراہ بیلہ پر کراچی سے پنچگو ر جانیوالی  بس  میں 35 سے  زائد مسافر تھے، دونوں گاڑیوں کو آگ لگ گئی، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک

رحیم یار خان میں شہزاد  حادثہ  کی نذر،بزرگ جھلس کر دم تو ڑ گیا، ڈیرہ میں کمپریسر پھٹنے سے  علیم چل بسا،وہوا میں بس ا لٹنے  سے 6 مسافر زخمی 

شاہراہ بیلہ پر مسافربس اورٹرالرمیں تصادم کے نتیجہ میں آگ لگنے کے باعث  16 افراد زندہ جل گئے،پولیس کے مطابق   کوچ کراچی سےپنجگورجارہی تھی،کوچ میں 31 مسافر سوار تھے،کوچ اورٹرک میں آگ لگ گئی،ڈی سی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں 15افرادجاں بحق اور16زخمی ہوئے ہیں،4زخمیوں کی حالت تشویشاک ہے، جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنربیلہ نےتحصیل ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی،پولیس،لیویزاورایف سی اہلکارحادثےکی جگہ پرپہنچ گئے،  حادثے کے بعد مسافر کوچ کو آگ لگ گئی جس نے اچانک پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مریدکے میں  سابق چیئر مین یونین کونسل بھیانوالہ چودھری محمد حسین ٹریفک حادثہ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے، ، چند روز قبل جی ٹی روڈ پر تیزر فتار رکشہ نے چیئر مین رانا محمد حسین کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا جس پر انہیں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔سرائے مغل میں  بارش کے بعد  پھسلن کے باعث  موٹر سائیکل ٹرالر سے  جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی،   ڈیرہ غازیخان  کے علاقہ گیدڑ والا بائی پاس ملتان روڈکے قریب دوکان کے اندر گیس بھرتے ھوئے ائیر کمپریسر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔  دو افراد تیس سالہ علیم خان اور بیس سالہ متین خان شدید زخمی ہو گئے ۔ علیم خان جاں بحق ھو گیا جبکہ متین خان کی حالت  تشویشناک  بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے  مقدمہ درج کر لیا۔دوسرےواقعہ میں  ملتان روڈ پر ٹمبر مارکیٹ میں دکان پر گیس بھرتے ہوئے ائیر کمپریسرپھٹ گیا ۔ دھماکہ کے نتیجہ میں حسنین ،وقار احمد  اور امداد شدید زخمی ہوگئے۔اوباڑ کے رہائشی60سالہ پکار نے سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں آگ جلائی اور خود سوگیا ۔چنگاریوں کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 60سالہ پکار جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ۔ شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں  جانبر نہ ہوپایا ۔ رحیم یارخان  میں تیزرفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار موضع چانڈیہ کارہائشی 16سالہ شہزاد خان بے قابوہوکر سر کے بل سڑک پر آگرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں جاں بحق  ہو گیا ۔کراچی سے پشاور جانے والی  مسافر بس جب وہوا کے قریب انڈس ہائی وے پر ترمن کے قریب پہنچی تو کیچڑ کے باعث پھسل گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کے قریب کھیت میں گرگئی جس کے باعث بس میں سوار چھ مسافر محمدعلی  ، دل مراد  ، شاہد حسین  ، شاہ فیصل  اور دو نامعلوم مسافر   زخمی ہوگئے،  ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے 

Facebook Comments

POST A COMMENT.