اترپردیش میں بندروں نے پتھرمارکے 70 سالہ بھارتی شہری کو ہلاک کردیا

اترپردیش کے ٹکری گائوں کا کرشنا پل لکڑیاں جمع کررہا تھا،اسی دوران بندروں نے اینٹ مار دی

اہل خانہ نے بندروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانے میں درخواست دے دی

شخصیات ویب ڈیسک
نئی دہلی، بھارت کی ریاست اترپردیش  میں بندروں نے پتھر مار کے 70 سالہ بزرگ کو ہلاک کردیا۔ میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع ٹکری گاؤں میں 17 اکتوبر کی شب افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بندروں نے 70 سالہ بزرگ کرشنا پل کو اینٹ کے وار سے قتل کیا۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ کرشنا گھر کیلئے لکڑیاں جمع کررہا تھا کہ اسی دوران وہاں پر موجود بندروں نے حملہ کیا اوراُس کے سر پراینٹ ماردی،بزرگ شہری کے سینے پر معمولی جب کہ سرپرشدید چوٹ آئی تھی جو موت کی وجہ بنی۔اہل خانہ نے بندروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانے میں درخواست دے دی جس میں کہا گیا ہے کہ جنگلی بندروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر کے شہریوں کی جان چھڑائی جائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں‌مذہبی عقیدت کی بنا پر بندروں‌کو مارنا معیوب سمجھا جاتا ہے لہٰذا بندر بے خوف ہو کر اپنی حرکتیں کرتے ہیں جس کے نتیجے میں افسوسناک واقعات جنم لیتےہیں ایسا ہی افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع ٹکری گاؤں میں 17 اکتوبر کی شب ا اُس وقت پیش آیا جب بندروں نے 70 سالہ شہری کرشنا پل کو اینٹوں کے وار سے ہلاک کردیا۔ وہاں موجود لوگوں‌کا کہنا تھا کہ کرشنا گھر کیلئے لکڑیاں جمع کررہا تھا کہ اسی دوران وہاں پر موجود بندروں نے اس پر حملہ کردیا اوراُس کے سر پراینٹ ماردی، بزرگ شہری کے سینے پر معمولی جب کہ سرپرشدید چوٹ آئی تھی جو موت کی وجہ بنی۔
اہل خانہ نے بندروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانے میں درخواست دے دی جس میں کہا گیا ہے کہ جنگلی بندروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر کے شہریوں کی جان چھڑائی جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.