حفیظ شیخ امریکا سے اچانک کراچی پہنچ گئے، اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان

حفیظ شیخ  کراچی پہنچے تو وزیراعلی سندھ کا پروٹوکول عزت واحترام سے  انھیں اپنے ساتھ لے گیا

پاکستان کے سابق وزیرخزانہ کو نگراں وزیر اعظم بنانے یا مشکل میں پھنسی معیشت کو بہتربنانے کی ذمے داری دیے جانے کا امکان

شخصیات ویب نیوز

17مئی 2022 منگل 15شوال المکرم 1443ھ

رپورٹ: سلیم آذر

پاکستان تحریک انصاف   کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی اچانک کراچی پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول نے ان استقبال کیا اور انھیں اپنے ہمراہ عزت واحترام سے لے گیا

ذرائع نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کی امریکا سے آمد کے بعد  انھیں نگراں وزیراعظم بنانے یا  معیشت سنبھالنے کی ایک بارپھر ذمے داری دیے جانے کاامکان ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی اچانک کراچی پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول نے ان استقبال کیا اور انھیں اپنے ہمراہ عزت واحترام سے لے گیا

ذرائع نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کی امریکا سے آمد کے بعد انھیں نگراں وزیراعظم بنائے جانے یا معیشت سنبھالنے کی ایک بارپھر ذمے داری دیے جانے کاامکان ہے۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشکل میں پھنسی معیشت اور ملکی سیاستی صورت حال کے تناظر میں سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی پاکستان آمد نہایت اہم ہے، توقع ہے کہ سابق وزیرخزانہ کو ایک بار پھرملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی   ذمے داریاں سونپی جائیں گی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے

عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعے  کراچی پہنچے،  ان کے ہمراہ کسی قسم کا کوئی سامان (بیگیج)  بھی نہیں تھا

سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی پہنچے تو انہیں وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا۔ 

جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا، سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں لے کر ایئرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔ 

جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھے جبکہ انہیں ایئرپورٹ سے سی ایم سندھ کا پروٹوکول اپنے ہمراہ لے گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے، جناح ٹرمینل پر وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول نے ان استقبال کیا اور انھیں اپنے ہمراہ عزت واحترام سے لے گیا

ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ کی امریکا سے آمد کے بعد انھیں پاکستان کی مشکل میں پھنسی  معیشت سنبھالنے کی ایک بارپھر ذمے داری دیے جانے کاامکان ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ

Facebook Comments

POST A COMMENT.