خیبر پختونخوا میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ، پولیس کو خاندان تک رسائی حاصل

خیبر پختونخوا میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ، پولیس کو خاندان تک رسائی حاصل

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے پرپولیس کی اہم پیش رفت، متعلقہ خاندان تک  رسائی حاصل

شخصیات ویب نیوز

بدھ 7 رجب المرجب 1443ھ 9 فروری 2022

شخصیات ویب ڈیسک کراچی

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کی انکوائری ٹیم نے متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر سے رابطہ ہوچکا ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر شہر سے باہر ہے، اسے پشاور بلا لیا ہے۔

عباس احسن کا کہنا ہے کہ اسپتال کی رسید میں متاثرہ خاتون کی انٹری باز گل کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بچوں کی عمریں بالترتیب نو سال، تین سال اور دو سال ہیں۔

سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ خاتون اسپتال میں درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے، مبینہ طور پر خاتون کسی رشتہ دار کے گھر میں ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری ہورہی ہے کل تک اہم پیشرفت متوقع ہے۔

واضح رہےکہ پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی خاتون کی سرجری کرکے کیل کو نکالا گیا۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ ہے، سر پر گہری چوٹ تھی، خاتون نے بتایا بیٹےکی خواہش ہے، پیرصاحب نے سرپرکیل ٹھوکنےکا کہا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور ، بیٹا پیدا کرنے کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی    

پشاور ، بیٹا پیدا کرنے کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی

Facebook Comments

POST A COMMENT.