پشاور ، بیٹا پیدا کرنے کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی خاتون کی سرجری کی گئی اور کیل کو نکال دیا گیا ہے

 

شخصیات ویب نیوز

منگل 6رجب المرجب 1443ھ  8فروری 2022

شخصیات ویب ڈیسک کراچی

 

پشاورمیں بیٹا پیدا کرنے کی خواہش پوری کرنے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر خاتون نے اپنے سر میں خود کیل ٹھونک لی

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زخمی خاتون کی سرجری کی گئی اور کیل کو نکال دیا گیا ہے

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں اسپتال لائی گئی خاتون حاملہ ہے اور سر پر گہری چوٹ تھی۔

  انھوں   نے مزید کہا کہ کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حیدر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں، اسے بیٹے کی خواہش تھی، جس پر جعلی عامل نے سر پر کیل ٹھوکنے کا کہا۔

بیٹا پیدا کرنے کی خواہش پوری کرنے کے لیے پشاور میں خاتون نے عامل کے کہنے پر اپنے ماتھے میں کیل ٹھونک دی

تفصیلات کے مطابق  صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیس نے بیٹا ہونے کی خواہش کی خاطر عامل کے کہنے پر دو روز قبل اپنے ماتھے میں خود کیل ٹھوکنے والی خاتون، ان کے خاندان اور اُس عامل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سٹی اسکین کا عکس خاتون کے سر میں کیل واضح نظر آرہی ہے

سٹی اسکین کا عکس خاتون کے سر میں کیل واضح  ہے

پشاور پولیس کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے عملے سے بھی سوالات کیے جائیں گے کہ انھوں نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع کیوں نہیں دی تھی۔

پشاور پولیس کے سی سی پی او عباس احسن کے مطابق واقع کی تفتیش اور اُس جعلی پیر کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جس کے کہنے پر خاتون نے بیٹا پیدا کرنے کی خاطر اپنے ماتھے میں کیل ٹھونکی تھی۔

پریشن کرنے والی ٹیم میں موجود ایک ڈاکٹر کے مطابق خاتون سے جب ہسٹری لی گئی تو خاتون نے بتایا کہ وہ تین بچوں کی ماں ہیں اور اس وقت بھی حاملہ ہیں۔ ان کے خاوند کا مطالبہ تھا کہ اس مرتبہ ہر صورت میں بیٹا ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ خاوند نے ان کو نہ صرف شدید دباؤ میں رکھا ہوا تھا بلکہ یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اگر اس مرتبہ بیٹی ہوئی تو وہ ان خاتون کے ساتھ نہ صرف سختی کرے گا بلکہ انھیں گھر سے نکال دے گا۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ ان باتوں سے بہت زیادہ پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

ایل آر ایچ کے ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان خاتون کے مطابق انھیں ایک جاننے والی خاتون نے بتایا کہ وہ بھی ان حالات سے گزر چکی ہیں اور ایک عامل سے مدد لی تھی جس کے بعد ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا اور وہ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

ماتھے میں کیل ٹھوکنے والی خاتون نے اس کے بعد عامل سے رابطہ کیا اور اس کی فیس کے لیے قرض بھی لیا۔

 ایمرجنسی میں موجود ایک ڈاکٹر کے مطابق جب خاتون کو ان کے پاس لایا گیا تو ان کا سی ٹی اسیکن کرنے کے بعد فوراً نیورو وارڈ کو ایمرجنسی کال کی گئی اور ہنگامی طور پر آپریشن کی تیاریاں کی گئیں، کیونکہ خاتون کی حالت تشویش ناک تھی اور خاتون حاملہ بھی تھی۔

ڈاکٹر کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے اندر فی الفور آپریشن کر کے ان کے ماتھے میں لگی کیل کو نکالا گیا جس کے بعد خاتون کی حالت سنبھلنا شروع ہو گئی۔

پشاورمیں بیٹا پیدا کرنے کی خواہش پوری کرنے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر خاتون نے اپنے سر میں خود کیل ٹھونک لی دائیں جانب سٹی اسکین کے عکس میں سر میں لگی کیل واضح نظر آ رہی ہے، پولیس نے سر میں کیل ٹھونکنے والی خاتون اور جعلی پیر کی تلاش شروع کردی

پشاورمیں بیٹا پیدا کرنے کی خواہش پوری کرنے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر خاتون نے اپنے سر میں خود کیل ٹھونک لی دائیں جانب سٹی اسکین کے عکس میں سر میں لگی کیل واضح نظر آ رہی ہے، پولیس نے سر میں کیل ٹھونکنے والی خاتون اور جعلی پیر کی تلاش شروع کردی

 البتہ خاتون کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کے گھر والے انھیں ساتھ لے گئے حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ سر میں کیل ٹھوکنے والی خاتون اور جعلی عامل کو جلد تلاش کرلیا جائے گا اور انھیں گرفتار کرکے تفتیش کی جائے گی۔

 

 

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.