سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جےایف 17تھنڈراورایف 16نےحصارمیں لے کر سلامی دی۔ وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نورخان ائیربیس پہنچے جہاں‌انہوں نے محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔سعودی ولی عہد کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا، فنکاروں نے ثقافتی رقص جبکہ شاہی مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شاہی مہمان نورخان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے تو عمران خان نے گاڑی خود ڈرائیو کی،وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں پر خوش آمدید کے بینرز آویزاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں سے سجاوٹ بھی کی گئی جبکہ راستے میں ثقافتی رقص کے ذریعے بھی انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر خصوصی طیارے سے نورخان ائیربیس پہنچے اُن کا استقبال پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’سعودی ولی عہد کےدورے میں15سے20ارب ڈالرزکےمعاہدےہوں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ کونسل دونوں ممالک کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے‘۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ’سعودی ولی عہد کے ساتھ جو بھی معاہدے طے کیے جائیں گے انہیں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس پر اگر مباحثے کی گنجائش ہوئی تو اس پر سب کو کھل کر اظہار کا موقع بھی دیا جائے گا‘۔وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرکی سعودی وزیرتوانائی خالدالفالیح سےملاقات ہوئی جس میں سعودی وفد اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، دوران ملاقات اربوں ڈالرز کے معاہدوں پر مشتمل سرمایہ کاری پر مشاورت کی گئی۔ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’سعودی وفد کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری پر اہم گفتگو ہوئی جس کو حتمی شکل دی جائے گی‘۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.