سندھ میں کوئی فساد پھیلانے آیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم جہاں چاہیں آئیں جائیں،عوام انتشار پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونےد ینگے،ای سی ایل میں نام ہونے کی پروا نہیں،ہمیں عدالتوں پر یقین ہے،وزیراعلیٰ

سندھ میں کسی وفاقی وزیر کے داخلے پرکوئی پابندی نہیں،جب تک پیپلزپارٹی اورعوام چاہیں گے سندھ حکومت قائم رہے گی،18 تاریخ کو نئے چیف جسٹس آرہے ہیں اچھی بات ہے،گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں جہاں جانا چاہیں آئیں جائیں،سندھ میں اگرکوئی فساد پھیلانےآیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،سندھ میں فسادی کچھ بھی کرلیں ہمارے سامنے نہیں ٹھہرسکتے،عوام اورپیپلزپارٹی انتشار پھیلانے والوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مجھے ای سی ایل میں نام ہونے کی کوئی فکر یا پرواہ نہیں کیونکہ میرا فی الحال کہیں بھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں ،ہمیں عدالتوں پر پورایقین ہے کہ ہمیں ریلیف ملےگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکو روہڑی میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع نثار احمد کھوڑو،رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ،میئر سکھرارسلان شیخ ودیگررہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اب بھی مجھے یہ لوگ سرکاری دورے پر جانے سےنہیں روک سکتے اوراگر مجھے حج یا کربلاسے بلاوا آیا تو تب بھی مجھے یہ لوگ نہیں روک سکیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں کسی وفاقی وزیر کے داخلے پرکوئی پابندی نہیں ہے جب تک پیپلزپارٹی اورعوام چاہیں گےسندھ حکومت قائم رہے گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ملٹری کورٹس کے حوالے سے پارٹی موقف سامنےآچکاہے۔ایک اورسوال پران کاکہناتھاکہ یہ تووفاق والےبتائیں گے کہ مجھ سےخائف کیوں ہیں،نیب کےحوالے سےسپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کہہ چکے ہیں کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے،18تاریخ کو نئے چیف جسٹس آرہے ہیں اچھی بات ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.