سندھ میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 26ہزار 861سے بڑھ گئی

سندھ میں 271 نئے مریضوں کی تشخیص ، کورونا متاثریں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار861سے بڑھ گئی
سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 11042 کورونا ٹیسٹ، صوبے بھر میں اب 10لاکھ 96ہزار ٹیسٹ کیے گئے، وزیر اعلیٰ سندھ
271 نئے کیس سامنے آنے سے مجموعی تعداد بڑھ کر 131675 ہوگئی ، 157 مزید مریض صحت یاب، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 861 ہوگئی سید مراد علی شاہ
سندھ میں ایک کوروانا مریض انتقال کرگیا، مجموعی اموات 2440 ہوگئیں، وزیر اعلی ہاﺅس سے روزانہ کی بنیاد پر جاری رپورٹ

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
جمعہ 11 ستمبر 2020

سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 11042 کورونا ٹیسٹ، صوبے بھر میں اب 10لاکھ 96ہزار ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 271 نئے کیس سامنے آئے، مجموعی تعداد بڑھ کر 131675 ہوگئی

سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 11042 کورونا ٹیسٹ، صوبے بھر میں اب 10لاکھ 96ہزار ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 271 نئے کیس سامنے آئے، مجموعی تعداد بڑھ کر 131675 ہوگئی

وزیراعلیٰ ہا ئوس سندھ سے روزانہ کی بنیاد پر جاری کورونا وائرس سے متعلق رپورٹ میں آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک صوبے بھر سے 10 لاکھ 95 ہزار 416 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11042 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ، جن کے نتیجے میں 271 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے 203 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 86، ضلع کورنگی 45، ضلع شرقی 32، ضلع وسطی اور ضلع ملیر 17-17 اور ضلع غربی 6 کیسز شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص انتقال کرگیا جس کے بعد اس وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 2440 ہوگئی ، آ ج 271 نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد بڑھ کر 131675 تک پہنچ گئی ہے، 157 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ جس کے بعد اب تک1 لاکھ 26 ہزار 861 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس وقت 2374 مریض زیر علاج ہیں جن میں 2075 گھروں میں اور 6 ا آئسولیشن مراکز اور 293 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 148 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے کیسوں کی تعداد کچھ اس طرح سے ہے۔ جامشورو 8، بدین5 ، دادو5، گھوٹکی، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد 3،3، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈومحمد خان اور ٹھٹہ 4-4، قمبر، تھرپارکر 2-2، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، سجاول اور عمرکوٹ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.