شہر قائد میں ایک بارپھر بجلی کے بڑا بریک ڈاؤن

شہر قائد میں ایک بارپھر بجلی کے بڑا بریک ڈاؤن،لیاقت آباد سی ون ایریا،محمود آباد،کورنگی،گلشن اقبال،گلستان جوہر،اورنگی ٹاون،سولجر بازا،اولڈ سٹی ایریاز،صدراورڈیفنس یو میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

بجلی بریک ڈاﺅن جمعہ کی صبح 9بجکر20منٹ پرہوا۔لانڈھی،کورنگی،حب چوکی اوربلدیہ کے علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی،ترجمان کے الیکٹرک

شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی ہے، بجلی کی جزوی بحالی کاعمل شروع کیا جاچکاہے۔نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث شہر کے بیشتر حصوں میں بجلی غائب ہے،ٹرپنگ کے باعث کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا،محمود آباد،کورنگی،گلشن اقبال، گلستان جوہر،اورنگی ٹاون، سولجر بازار،اولڈ سٹی ایریاز ،صدراور ڈیفنس یو میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔شہر قائد میں جمعہ کو ایک بار پھر بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کے باعث شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ، بجلی بحران کے سبب سندھ اسمبلی کی بجلی بھی منقطع ہوگئی تاہم 4گھنٹوں کی جدوجہدکے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جامشورو سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے کے الیکٹرک کاسسٹم بیٹھ گیا، جس کے باعث شہر کے 80 فیصد سے زائد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔شہر بھر کے تمام انڈسٹریل ایریا بجلی سے محروم جبکہ لانڈھی، کورنگی، بلدیہ ، ڈیفنس، کلفٹن، لیاقت آباد، ملیر، شاہ فیصل،ناظم آباد،گلشن اقبال،گلستان جوہر،گلشن معمار، گڈاپ، نارتھ کراچی، نیوکراچی سمیت بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ہوگیا ۔کراچی اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ قومی گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث سندھ کے بیشتر علاقوں کی طرح کے الیکٹرک کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے مگرآئی لینڈ موڈ میں جانے کے باعث نیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔بلوچستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کیسکو کے ترجمان نے بھی بجلی کی فراہمی میں خلل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدو اوچ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے تاہم صوبائی دارالحکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی کی بحالی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب واٹر بورڈ کے گھارو، دھابیجی، پپری سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بریک ڈاﺅن ہوا، ترجمان واٹر بورڈکے مطابق بجلی کے تعطل کے باعث کراچی کوپانی کی فراہمی معطل ہوگئی، بجلی بریک ڈاﺅن جمعہ کی صبح 9بجکر20منٹ پرہوا۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاکہ لانڈھی، کورنگی، حب چوکی اور بلدیہ کے علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.