فیس بک نے ایک اورپاکستانی نوجوان کے سہرے کے پھول کھلادیے

فیس بک نے ایک اورپاکستانی نوجوان کو سرشار کردیا، بولیوین دلھن پاکستانی کی محبت میں بے خود
فیس بک پر رابطہ پھر دوستی ہوئی جس کے بعد بولیویا کی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں بے خود ہوکر پاکستان کے شہر مردان پہنچ کر رشتہ ازدواج میں بند ھ گئیں
پاکستان کی دوشیزہ فاطمہ کی چین کے نوجوانن شو لونگ سے پاکستان کی ثقافت اور روایتی انداز میں شادی، تقریب میں دلہا دلھن کے والدین اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی

کراچی : شخصیات ویب ڈیسک، 16 مارچ 2019

 

پاکستان کی دوشیزہ فاطمہ اور چین کے نوجوانن شو لونگ کے والدین شادی میں شریک ہیں

پاکستان کی دوشیزہ فاطمہ اور چین کے نوجوانن شو لونگ کے والدین شادی میں شریک ہیں

فیس بک اور سوشل میڈیا نے جہاں دور دراز کے رشتے داروں وعزیزوں کو قریب کردیا ہے وہیں نئے نئے دوست بنانے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں کچھ عرصے سے پاکستانی نوجوان خاصے خوش قسمت رہے ہیں کہ امریکا و یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک کی متعدد خواتین نے پاکستانی نوجوانوں سے دوستی کے بعد انھیں شادی کے لیے پسند کیا اور خود ہی خوش قسمت نوجوانوں کی دلھن بننے کے لیے پاکستان کھنچی چلی آئیں، ایسی ہی ایک بولیوین خاتون روساریوبھی ہیں جنھوں نے اپنے سے 12سال چھوٹے ایک پاکستانی نوجوان کو پسند کیا، دونوں کے درمیان محبت کارشتہ استوار ہواتوبولیویائی دوشیزہ ” اپنے پاکستانی بلما “سے ملنے اور ان کی دلھن بننے کے لیے بے خود ہوکر مرادان چلی آئیں ۔
سوشل میڈیا نے حال ہی میں کئی جوڑیاں بنائی ہیں، رپورٹ کے مطابق متعدد غیر ملکی خواتین اور چند مرد حضرات نے پاستان آکر پاکستانیوں سے شادیاں رچائی ہیں۔ مردان میں ہوئی ایسی ہی ایک شادی بھی ہے جہاں لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کی خاتون روساریو پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پہنچ گئیں۔

دلھن کے روایتی سرخ لباس میں فاطمہ اور شیروانی زیب تن کیے چینی نوجوان شولونگ کی پاکستان کے رسم و رواج کے مطابق شادی ہوئی، والدین بھی شریک ہیں

روایتی سرخ لباس میں دلھن فاطمہ اور شیروانی پہنے چینی نوجوان شولونگ کی پاکستان کے رسم و رواج کے مطابق شادی ہوئی، والدین بھی شریک ہیں

بتایا جاتا ہے کہ لاطینی امریکاکے ملک بولیویا کی خاتون روساریو کی دوستی دو سال قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے سے 12 سال چھوٹے پاکستانی اعجاز سے ہوئی۔ کچھ ہی عرصے کے بعد دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ دوستی محبت میں تبدیل ہونے کے بعد بولیوین خاتون روساریو اورمردان کے رہائشی اعجاز سے شادی کرنے کے لیے پاکستان مردان آ گئیں جہاں اعجاز کے بزرگوں نے دونوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی روایتی طریقے سے سرانجام پائی جس میں اہل خانہ اور دوست احباب نے ا شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

بولیویا کی خاتون پاکستانی نوجوان اعجاز سے شادی پر خوش ہے

بولیویا کی خاتون پاکستانی نوجوان اعجاز سے شادی پر خوش ہے

پاکستانی لڑکوں کے ساتھ غیرملکی خواتین کی شادیوں کی خبر عموماً ملتی رہتی ہے مگر حال ہی میں ایک پاکستانی نوجوان لڑکی نے چینی شہری سے شادی کی تھی۔ چینی نوجوان شو لونگ نے پاکستانی لڑکی فاطمہ کے ساتھ پاکستان کے روایتی انداز میں شادی کی۔
شادی کی تقریب بھی پاکستان کی ثقافت کے عین مطابق منعقد کی گئی جس میں چینی شہری شو لونگ کے والدین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چینی نوجوان شولونگ نے روایتی شیروانی بھی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ نو بیاہتا جوڑے کو ایک ساتھ کافی خوش دیکھا گیا۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی جنھوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.