متحدہ عرب امارت سے 20ہزار پاکستانیوں نے وطن واپسی کی تیاری شروع کردی

متحدہ عرب امارت سے 20ہزار پاکستانیوں نے وطن واپسی کی تیاری شروع کردی
متحدہ عرب امارت سے آنے والے پاکستانیوں کے ٹیسٹ سے غفلت برتی گئی تو خدشہ ہے آئندہ پاکستان میں کوروناکی صورت حال سنگین ہوجائے گی
حکام نے ایران سے آنے والے ہزاروں مشکوک زائرین کے اسکینگ، اسکرینگ اور ٹیسٹ کرنے سے غفلت برتی جس سے پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سے پھیلا

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

 متحدہ عرب امارات میں مقیم 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بھی وطن واپسی کی تیاری کرلی ہے، دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل نے بھی وطن واپس جانے والوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرلیا
متحدہ عرب امارات میں مقیم 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بھی وطن واپسی کی تیاری کرلی ہے، دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل نے بھی وطن واپس جانے والوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرلیا

یواے ای سے 20ہزار پاکستانیوں کی واپسی

ایران کے بعد متحدہ عرب نے بھی 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو اپنے ملک سے نکال کر واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایران نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ہزاروں پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان میں دھکیل دیا
ذرائع کے مطابق مسئلہ زائرین کا نہیں اصل معاملہ غفلت ، کوتاہی کے ساتھ ساتھ کچھ اور بھی معلوم ہوتاہے ۔ سوچنے کی بات ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین پاکستانی تھے، اور وہ اپنے ملک میں داخل ہورہے تھے جہاں انکے گھرانے آباد ہیں ، وہ یہاں نا آتے تو کہاں جاتے لیکن کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس ملک میں داخلے کے لیے قانونی کاغذ پورے نہیں تھے ، اسی لیے ان کو اثر و رسوخ کی ضرورت پیش آئی تھی، پھر حکام کی غفلت اور کوتاہی کی بھی یہ بدترین مثال ہے کہ ایران جہاں کوروناوا ئرس بدترین صورت میں پھیل چکا تھا اس کے باوجود وہاں سے آنے والے زائرین میں سے کسی کی بھی اسکینگ، اسکرینگ اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ ان زا ئرین کا کوئی ریکارڈ یا تعداد کا کسی کو صحیح علم نہیں ہے ، اورشاید ایران سے آ نے والے بھی کوئی ٹیسٹ نہیں کرانا چاہتے تھے۔ چونکہ کوئی بھی موذی مرض کو گھر لے کر نہیں جاتا۔ جو متعدی ہے اور سب کو بیمار کردیتا ہے۔ لہٰذا اس خیال کوتقویت ملتی ہے کہ ان کے پاس ملک میں داخلے کے کاغذات نہیں تھے اسی لیے ایران بھی جلد سے جلد ان ” زائرین “ کو اپنے ملک سے نکال دینا چاہتا تھا اسی لیے اس نے ان زائرین کو تفتان کے راستے پاکستان میں دھکیل دیا

 مزید 5 افراد مکمل صحت یاب بھی ہوگئے جس سے صحت یاب ہونے والے  افراد کی تعداد 144ہوگئی
مزید 5 افراد مکمل صحت یاب بھی ہوگئے جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 144ہوگئی

ایران سے آنے والے زائرین کی طرح یواے ای سے آنے والوں
کے ٹیسٹ نہ کیے گئے پاکستان میں کورونا کی صوت حال سنگین ہوجائے گی

ان کے پاس چونکہ شناختی کاغذات بھی موجود نہیں تھے اس لیے وہ بااثر افراد کی حمایت سے پاکستان میں داخل ہو کر ملک کے مختلف حصوں میں غائب ہوگئے اور ان کی وجہ سے ملک میں کورونا پھیلنا شروع ہوگیا۔
اب ایران کے بعد متحدہ عرب امارت سے بھی 20ہزار پاکستانی واپس آنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اگر ان کے ملک میں آنے کے بعد اسی طرح چشم پوشی ، کوتاہی اور غفلت برتی گئی تو خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کوروناکی صورت حال سنگین ہوجائے گی
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 294 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہین ، جبکہ گزشتہ روز رپورٹ کیسز کی تعداد241 تھی، جس میں ایک روز بعد 53 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت متحدہ عرب امارات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یواے ای میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1798 ہوگئی ہے جب کہ مزید 5 افراد مکمل صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔ جس سے صحت یاب افراد کی تعداد 144ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے رپورٹ ہونے والے مریض مختلف ممالک کے شہری ہیں۔ دوسری جانب کورونا سے خوفزدہ متحدہ عرب امارات میں مقیم 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بھی وطن واپسی کی تیاری کرلی ہے، دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل نے بھی وطن واپس جانے والوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرلیا ہے، سیکڑوں لوگوں نے دبئی قونصل خانے میں جمع ہوکر مطالبہ کیا کہ ان کی وطن واپسی کی جلد فلائٹ ب±ک کروائی جائے
دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے رضامندی جاننے کیلئے ایک 3 اپریل کو مہم لانچ کی تھی تاکہ ایسے لوگوں رجسٹرڈ کیا جاسکے جو واپس جانا چاہتے ہیں۔

پاکستانی قونصل جنرل نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کی رضامندی جاننے کیلئے  3 اپریل کو ایک مہم لانچ کی تھی تاکہ ایسے لوگوں رجسٹرڈ کیا جاسکے جو واپس جانا چاہتے ہیں
پاکستانی قونصل جنرل نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کی رضامندی جاننے کیلئے 3 اپریل کو ایک مہم لانچ کی تھی تاکہ ایسے لوگوں رجسٹرڈ کیا جاسکے جو واپس جانا چاہتے ہیں
ایران سے آنے والے زائرین کی طرح یواے ای سے آنے والوں
 کے ٹیسٹ نہ کیے گئے پاکستان میں کورونا کی صوت حال سنگین ہوجائے گی
ایران سے آنے والے زائرین کی طرح یواے ای سے آنے والوں
کے ٹیسٹ نہ کیے گئے پاکستان میں کورونا کی صوت حال سنگین ہوجائے گی
 متحدہ عرب امارات میں مقیم  کورونا سے خوف زدہ  20 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں جمع ہوکر مطالبہ کیا کہ ان کی وطن واپسی کی جلد فلائٹ بک کروائی جائے
متحدہ عرب امارات میں مقیم کورونا سے خوف زدہ 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں جمع ہوکر مطالبہ کیا کہ ان کی وطن واپسی کی جلد فلائٹ بک کروائی جائے

٭٭٭

Facebook Comments

POST A COMMENT.