میگامنی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست مسترد

میگامنی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست مسترد
میگامنی لانڈرنگ کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا
عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی

اسلام آبادہائیکورٹ نے میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی،سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ فیصلہ آنے سے قبل عدالت سے جا چکے ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑنل بنچ نے میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت پر توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی،ملزمان آصف زرداری اورفریال تالپور اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہشمیرہ فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری عدالت آ رہے ہیں

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری عدالت آ رہے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی ایف آئی آر میں 29 اکاﺅنٹس ٹریس ہوئے،میگا منی لانڈرنگ کیس میں ساڑھے 4 ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اے ون انٹرنیشنل ،عمیرایسوسی ایٹس سے اربوں کی ٹرانزیکشن ہوئی،اکاﺅنٹس کے یساتھ زرداری گروپ اورپارتھینون کمپنیوں کی ٹرانزیکشن ہوئی،یہ 29 میں سے صرف ایک اکاﺅنٹ کی تفصیل ہے،دیگر 28 اکاﺅنٹس کی تفتیش جاری ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے پاس تفتیش کیلئے ملزم کی گرفتاری کامکمل اختیارہے،نیب نے تمام حقائق کی کھوج لگانی ہے،طلعت اسحاق کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کوملزم کی گرفتاری کا اختیار دیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں یہ ضمانت کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا ،عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور نیب کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔
عدالت نے جس وقت ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ا اس وقت آصف زرداری اور فریال تالپور کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم عدالت کے باہر موجود تھی۔
آصف زرداری 28 مارچ سے آج تک دو ماہ 12 دن کے لیے عبوری ضمانت پر رہے اور ان کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اپریل کو آصف زرداری کی درخواست پر ان کے خلاف نیب میں زیر تفتیش تمام کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں جس پر نیب کی جانب سے 14 مئی کو ایک رپورٹ پیش کی گئی۔
نیب نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکائونٹس کی انکوائریز کی ہیں اور مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انویسٹی گیشنز جاری ہیں جن میں 5 انکوائریز اور 3 انویسٹی گیشنز میں آصف زرداری کا کردار سامنے آیا ہے۔
منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔
ایف آئی اے نے ایک اکائونٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکائونٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.