نگراں حکومت کے قیام کا فیصلہ، اسمبلی تحلیل کرنے کے مسودے کی تیاری شروع

نگراں حکومت ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہوگی، سربراہ معاشی ماہر ہوگا،31مئی تک معیشت داں نگراں وزیر اعظم آ جائے گا، شیخ رشید

سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی اچانک کراچی پہنچ گئے، جناح ٹرمینل پراستقبال،

  کےخصوصی پروٹوکول کے ہمراہ روانہ

اسمبلی تحلیل کی سمری جلد صورت مملکت کو بھیجی جائے گی، سنا ہے کوئی تقریر بھی لکھی جارہی ہے، اسکرپٹ رائٹر معلوم نہیں

شخصیات ویب نیوز

18 مئی 2022 بدھ 16 شوال المکرم 1443ھ

رپورٹ: سلیم آذر

 31مئی تک معیشت داں نگراں وزیر اعظم آ جائے گا، شیخ رشید

31مئی تک معیشت داں نگراں وزیر اعظم آ جائے گا، شیخ رشید

نگراں حکومت کے قیام کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت قنون نے اسمبلی تحلیل کرنے کے مسودے کی تیاری شروع کردی ہے

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نگراں حکومت ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہوگی،وزیراعظم معاشی ماہر ہوگا،  اسی ماہ اہم فیصلے ہوجائیں گے 31 مئی تک معیشت داں نگراں وزیر اعظم آ جائے گا

سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی اچانک کراچی پہنچ گئے ہیں، جناح ٹرمینل پران کا بھرپور استقبال کیا گیا، وہ وزیراعلیٰ سندھ  کےخصوصی پروٹوکول کے ہمراہ روانہ ہوگئے

معروف صحافی اسد کھرل  نے  دعویٰ کیا ہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی تحلیل کرنے کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیاہے،سمری جلد صدر پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی اچانک کراچی پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول نے ان کااستقبال کیا

جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو وزیرااعلیٰ سندھ کا انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا، جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھے سادہ لباس اہلکارانہیں سخت حفاظتی حصار میں عزت واحترام سے ایئرپورٹ سے باہر لے گئے۔ انہیں ایئرپورٹ سے وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ہمراہ لے گیا۔

پاکستان کے سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ

پاکستان کے سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ

ذرائع  کا کہنا ہے کہ مشکل میں پھنسی پاکستانی معیشت اورملکی سیاسی صورت حال  کے تناظر میں سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اچانک پاکستان آمد نہایت اہم اور معنی خیز ہے

 شیخ رشید تو یہ بھی کہتے ہیں کہ عبدالحفیظ شیخ کو دس دنوں کے لیے پاکستان میں رہنے کی اجازت یا ہدایت دی گئی ہے،

ذرائع نے توقع  ظاہر کی ہے کہ سابق وزیرخزانہ کو نگراں وزیراعظم بنائے جانے یا  ایک بار پھرملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی   ذمے داریاں سونپی جائیں گی

شیخ رشید  کا مزید کہنا  ہے کہ یہ طے  ہوگیا ہے کہ نگراں وزیراعظم آرہا ہے،31 مئی تک معیشت دان نگراں وزیراعظم آجائے گا۔

سابق وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ یہ دو ووٹوں کی حکومت ہے، جب کٹھن حالات ہوتے ہیں تو کوئی اتحادی نہیں ہوتا۔

ادھر صحافی اسد کھرل نے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا  کہ کوئی تقریر بھی لکھی جارہی ہے ،اسکرپٹ رائٹر کون ہوگا ، یہ تقریر کے مندرجات پر منحصر ہوگا

Facebook Comments

POST A COMMENT.