پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ  کے ساتویں ایڈیشن کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی نصف سنچری نے اسلام اباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

شخصیات ویب نیوز 

12فروری 2022 ہفتہ 10رجب المرجب 1443ھ

رپورٹ : سلیم آذر

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے ساتویں ایڈیشن کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی نصف سنچری نے اسلام اباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، سرفراز احمد 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا تاہم 48 کے مجموعی رنز پر پہلی وکٹ گری اور رحمان اللہ گرباز 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، سرفراز احمد 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، سرفراز احمد 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے

یونائیٹڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم الیکس ہیلز اور فہیم اشرف نے ذمے دارانہ اننگز کھیلیں۔

دونوں بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقرر اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

الیکس ہیلز 62 اور فہیم اشرف 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مستحکم آغاز کیا اور پہلے پاورپلے میں جیسن روئے اور احسان علی نے جارحانہ اننگز کھلی۔

کوئٹہ کی پہلی وکٹ 88 رنز پر گری اور جیسن روئے 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد احسان علی 30، جیمز وینس 29 اور افتخار 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 

پانچویں وکٹ کی شراکت میں سرفراز اور عمر اکمل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تاہم عمر اکمل 3 چھکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سرفراز کی نصف سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور یوں 5 وکٹوں سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔

سرفراز احمد 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سرفراز کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.