ڈیل ہوگی نہ ڈھیل، نواز شریف واپس جیل ہی جائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

ڈیل ہونے کا جو کہتے ہیں وہ سعودی عرب اور نوازشریف کے تعلقات سےلاعلم ہیں

ڈیل ہوگی نہ اب ڈھیل ہوگی، نوازشریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے، فواد چوہدری

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ ُ: سلیم آذر

ڈیل ہوگی نہ اب ڈھیل ہوگی، نوازشریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے، وہ جیل جائیں گے، ڈیل ہونے کا جو کہتے ہیں وہ سعودی عرب اور نوازشریف کے تعلقات سےلاعلم ہیں۔یہ بات وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا جیل آنا جانا لگا رہےگا، لوگ سوال کرتے تھےکہ نوازشریف کو ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ کل وہ نکلتے اورباہر چلے جاتے تو کہاں ڈھونڈتے؟۔انہوں نے کہا عمران خان کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ ڈیل کے قائل نہیں،نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی،نوازشریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ نواز شریف خاندان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں،ہماری جائیدادوں پرانہوں نے قبضہ نہیں کیا،نوازشریف اورمریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کہتے ہیں ڈیل ہوئی ہے وہ سعودی عرب اور نوازشریف کے تعلقات سےلاعلم ہیں، نوازشریف کے سعودی عرب سے معاملات کیسے ہیں،الزام لگانے والوں کو اندازہ ہی نہیں،سعودی عرب کے ولی عہد کرپشن کے خلاف تحریک کے سرخیل ہیں،تمام دنیا میں کرپشن کے خلاف تحریک چل رہی ہے،محمد بن سلمان کیسےکہہ سکتےہیں پاکستان میں کسی کرپٹ کو چھوڑدیاجائے،نوازشریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے لہٰذا کسی ملک نے نوازشریف کے لیے کوئی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے جب کہ نوازشریف کی رہائی کے لیے کسی ملک نے نہیں کہا، پاکستان کی عدالتیں مکمل آزاد ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا،دیکھ رہے ہیں نیب کی پراسیکیوشن میں کہاں خامیاں ہیں،نوازشریف مقدمے میں جو خامیاں ہیں انہیں ختم کریں گے،اہم بات یہ نہیں ہےکہ نواز شریف 6 مہینے سال،2 یا 3سال جیل میں رہیں،اہم بات یہ ہے کہ جو خزانہ وہ لوٹ کر لے گئے اسے واپس لایا جائے۔انہوں نےکہا کہ ہم اسحاق ڈار،حسن نوازاورحسین نواز کو پاکستان سے باہر نہیں رہنے دیں گے،پاکستان اوربرطانیہ میں تحویل مجرمان کے معاہدے سے اس اقدام کوتقویت ملے گی،نوازشریف اوردیگر لوگوں نے جو جائیدادیں باہربنائیں انہیں پاکستان واپس لایاجائے، ان کے پاس پاکستان کے لوگوں کا پیساہے اور ہم پاکستان کے عوام کے پیسے کے امین ہیں،وزیراعظم کے خصوصی معاون کے طور پر شہزاد اکبر کو لوٹی ہوئی دولت لانے کا ٹاسک دیاہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.