کابل کی اکیڈمی آف پولیس سے 40 خواتین پولیس افسران نے گریجویشن مکمل کرلی

کابل کی اکیڈمی آف پولیس سے افغان طالبان کی حکومت میں گریجویشن مکمل کرنے والا خواتین پولیس افسران کا یہ پہلا دستہ ہے

شخصیات ویب نیوز

25 فروری 2022 جمعہ 23 رجب المرجب 1443ھ

رپورٹ : کراچی ڈیسک/ سلیم آذر

کابل کی اکیڈمی آف پولیس سے آزاد افغانستان میں 40 خواتین پولیس افسران کے پہلے دستے نے گریجویشن مکمل کرلی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی اکیڈمی آف پولیس سے گریجویشن مکمل کرنے والی  40 خواتین پولیس افسران کا طالبان حکومت کے سینئرعہدیداروں نے خیرمقدم کیا ہے

طالبان کے ایک سینئر عہدے دار سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انھوں  نے بتایا کہ 40 خواتین پولیس افسران نے کابل اکیڈمی آف پولیس سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ خواتین افسران انشاء اللہ ایک آزاد افغانستان میں اپنے عوام اور ملک کی خدمت کے لیے ملک کی سیکیورٹی فورسز میں شامل ہونے جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 6 ماہ قبل افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ جلد افغانستان میں مضبوط اسلامی حکومت ہوگی۔

افغان طالبان حکومت کے سینئر عہدیداروں کا گریجویشن مکمل کرنے والی خواتین پولیس افسران کا خیرمقدم

افغان طالبان حکومت کے سینئر عہدیداروں کا گریجویشن مکمل کرنے والی خواتین پولیس افسران کا خیرمقدم

اُن کا کہنا تھا کہ کسی سے بدلہ نہیں لیا جائے گا، افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،خواتین کو اسلامی شرعیہ کے مطابق حقوق حاصل ہوں گے، عورت کے خلاف تفریق ختم کریں گے۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں،تمام افغانوں کے مذہبی عقائد اور روحانی اقدار کا احترام کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور نیٹو فورسز سے آزاد افغانستان میں  افغان طالبان  کی حکومت میں خواتین پولیس افسران کا یہ پہلا دستہ ہے جو ملک کی سیکیورٹی فورسز میں شامل ہونے جا رہا ہے

آزاد افغانستان میں افغان طالبان حکومت کے سینئر عہدیداروں نے کابل کی اکیڈمی آف پولیس سے گریجویشن مکمل کرنے والی  40 خواتین پولیس افسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز میں شامل ہو کر اپنے عوام اور ملک کی خدمت سرانجام دیں گی،

 انھوں نے یہ بھی کہا کہ جلد افغانستان میں مضبوط اسلامی حکومت ہوگی۔ خواتین کو اسلامی شرعیہ کے مطابق حقوق حاصل ہوں گے، عورت کے خلاف تفریق ختم کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.