گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوادیا

گورنرسندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،گورنرسندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر نےاپنا استعفی منظوری کیلئے صدر ممنون حسین کو بھجوادیاہے۔ذرائع کے مطابق گورنرسندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ عام انتخابات (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اوردوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ ،پنجاب اورخیبرپختونخوا کے گورنرزکی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.