طیب اردوگان کا جوابی وار ، امریکی مصنوعات پر پابندی لگادی

آئی فونز  الیکرانکس مصنوعات اور ان تمام اشیا پر پابندی جن پر میڈان امریکا لکھا ہو

ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو اضافی مراعات دی جائیں گی

لیرا کی قدر میں اضافے اور بحالی کے لیے روس سمیت 4 ملکوں سے

مقامی کرنسی میں تجارت کی جائے گی

ترک شہریوں کو بھی امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا

تاکہ امریکا کا غرور ٹوٹ جائے

اپنے عوام کے ساتھ ڈالر کے خلاف کھڑے ہوں گے اور اپنی کرنسی کو مضبوط کریں گے

ترکی کے ساتھ مقامی کرنسی میںتجارت کریں گے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں سے ڈالر کی قدر گر رہی ہے
حالات ایسے ہی رہے تو عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی
مقامی کرنسی میں تجارت کریں گے ،ترک ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس

شخصیات ویب ڈیسک

ترک صدر طیب اردوگان نے امریکی حکومت کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں آئی فونز اور الیکڑانکس مصنوعات سمیت ان تمام اشیا پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا جو امریکا کی تیار کردہ ہو ں یا جن پر ”میڈ ان امریکا“ تحریر ہو۔ طیب اردوگان نے کہا کہ امریکی اشیا پر پابندی عائد کرنے سے ترکی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام چیزوں کا متبادل موجود ہے، امریکا یہ نہ بھولے کہ مارکیٹ میں آئی فون کے ساتھ ساتھ سام سنگ بھی موجود ہے، اب ہم امریکی اشیاکا بائیکاٹ کرکے دیگر مملکتوں کی اشیا استعمال کریں گے۔ ترک صدر نے اعلان کیا کہ جو کمپنیاں ترکی میں سرمایہ کاری کریں گی، ترک حکومت انہیں اضافی مراعات فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عوام کے ساتھ ڈالر کے خلاف کھڑے ہوں گے اور اپنی کرنسی کو مضبوط کریں گے۔طیب اردوگان کا مزید کہنا تھا کہ لیرا کی قدر میں اضافے اور بحالی کے لیے روس سمیت 4 ملکوں سے مقامی کرنسی میں تجارت کی جائے گی اور ساتھ ساتھ ملکی بقاکی خاطر ترک شہریوں کو بھی امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ امریکا کا غرور ٹوٹ جائے۔

دریں اثنا روسی وزیر خارجہ ، سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس اور ترکی مقامی کرنسی میںتجارت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے غلط فیصلے ڈالر کی قدر میں کمی کا باعث ہیں، ترکی اور روس مستقبل میں مقامی کرنسی میں تجارت کریں گے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران امریکا کی متعصبانہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے نیچے کی جانب جارہی ہے۔ ڈالر اپنی تنزلی کے باعث عالمی مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری ختم کررہا ہے۔ دریں اثنا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے جارحانہ فیصلوں باعث ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 اگست کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کرمحصولات کو دگنا کر رہے ہیں، جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی تھی۔

ترکی اور امریکا کے درمیان تنازعہ ماضی قریب میں ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری پر شروع ہوا تھا۔ گرفتار امریکی پادری اینڈریو براو ¿نسن پر یہ الزام ہے کہ وہ ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، تاہم امریکا نے مذکورہ الزامات کی تردید کی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.